ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوڈان کا امریکی پابندیوں میں نرمی کے لئے سعودی مساعی کا شکریہ

سوڈان کا امریکی پابندیوں میں نرمی کے لئے سعودی مساعی کا شکریہ

Sun, 15 Jan 2017 11:52:57    S.O. News Service

شاہ سلمان کی امریکی پابندیوں میں کمی پر عمر البشیر کو مبارک باد
خرطوم،14؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر کو ٹیلیفون پر امریکا کی جانب سے سوڈان پرعاید بعض پابندیاں اٹھائے جانے پرمبارک باد پیش کی ہے۔دوسری جانب سوڈانی صدر نے خادم الحرمین الشریفین اور سعودی حکومت کی طرف سے خرطوم پر عاید امریکی پابندیوں میں کمی کے لیے کی جانے والی مساعی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سوڈانی صدر کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر عاید امریکی پابندیوں میں نرمی میں سعودی عرب کی مساعی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے اقتدار سے سبکدوش ہونے سے قبل ایک نئے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت سوڈان پرعاید بعض اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ چھ ماہ کے دوران سوڈان حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے جواب میں انہوں نے خرطوم پرعاید پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ خرطوم حکومت نے بھی پابندیوں میں نرمی کے امریکی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی سمت میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔


Share: