ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونیاگاندھی نے استنبول دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

سونیاگاندھی نے استنبول دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

Mon, 12 Dec 2016 11:49:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 11دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر سونیاگاندھی نے استنبول میں آج دہرے بم حملے کی مذمت کی جس میں 29افراد ہلاک اور166دیگرافرادزخمی ہو گئے۔سونیاگاندھی نے کہاکہ معصوم شہریوں کے خلاف یہ دہشت گردی کی ناقابل قبول کارروائی ہے۔انہوں نے بیان جاری کرکے کہا کہ ترکی کے لوگوں کے لئے یہ کافی دردناک کارروائی ہے جنہیں اس سال کئی دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔معصوم شہریوں کے خلاف اسے دہشت گردی کی ناقابل قبول کارروائی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے خاندان کے ارکان اس میں مارے گئے ہماری ان کی تئیں تعزیت ہے۔ایک خود کش بم حملہ آور نے دہرا بم دھماکہ کیا اور ایک کار بم حملہ آور نے استنبول میں ایک فٹ بال میچ کے بعد پھٹا جس میں 29لوگوں کی موت ہو گئی جن میں زیادہ تر پولیس والے تھے،حملے میں 166افراد زخمی ہو گئے۔


Share: