نئی دہلی، 8/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی یوم خواتین پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کی خواتین کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی ہے۔سونیا گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے ہموار راستے میں خواتین کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،اب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے لئے خوف سے آزاد معاشرے کی تعمیر کریں اور ان کی خود انحصاری کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ تمام بہادر اور متاثر کن خواتین جو ہر طرح کی رکاوٹوں کے لئے کوشاں ہیں ان سب کو یوم خواتین مبارک ہو،اس کے ساتھ ہی کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے بھی یوم خواتین کے موقع پر جدوجہد کررہیں خواتین کو مبارکباد دی ہے۔