ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روسی ہیکرز نے ٹرمپ کی صدارتی مہم میں مدد کی تھی: سی آئی اے

روسی ہیکرز نے ٹرمپ کی صدارتی مہم میں مدد کی تھی: سی آئی اے

Sun, 11 Dec 2016 12:09:37    S.O. News Service

نیویارک،10دسمبر(آئی این ایس انڈیا)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک تجزیے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے دوران روس نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو کامیاب بنانے میں خفیہ طور پر مدد کی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے اس الیکشن میں روسی ہیکرز نے ٹرمپ کو جتوانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ماسکو حکومت بھی ایسی قیاس آرائیاں مسترد کرتی آئی ہے کہ اس نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔


Share: