ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رنجی فائنل:نئی سنسنی پرتھوی شا 71رن بنا کر رن آؤٹ، مسلسل دوسری سنچری بنانے کا خواب ٹوٹا

رنجی فائنل:نئی سنسنی پرتھوی شا 71رن بنا کر رن آؤٹ، مسلسل دوسری سنچری بنانے کا خواب ٹوٹا

Wed, 11 Jan 2017 14:56:39    S.O. News Service

اندور،10؍جنوری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) رنجی ٹرافی کے فائنل میں نوآموز بلے باز پرتھوی شا کی نصف سنچری (71)کی بدولت ممبئی نے گجرات کے خلاف ابتدائی جھٹکوں باہر نکلنے میں کامیاب رہی۔17سالہ پرتھوی بدقسمت رہے کہ لنچ کے فورا بعد 71رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔اس وجہ سے مسلسل دوسرے رنجی میچ میں سنچری بنانے کا ان کا خواب پورا نہیں ہو سکا۔لنچ کے بعد تک ممبئی کا اسکور تین وکٹ پر 108رن تھا۔سوریہ کمار یادو 17اور کپتان آدتیہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔لنچ کے وقت تک ممبئی کا اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 97رن تھا اورپرتھوی ناٹ آؤٹ 70اور سوریہ کمار یادو 7رن بنا کر کریز پر تھے۔ایسے میں ہولکر اسٹیڈیم پر موجود ناظرین کو امید تھی کہ پرتھوی مسلسل دوسرے رنجی میچ میں سنچری بنانے میں کامیاب رہیں گے، لیکن ان کے رن آؤٹ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پایا، اس سے پہلے، اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے دن آج گجرات کے کپتان پارتھیو پٹیل نے ٹاس جیتا اور ممبئی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔گجرات کے گیند بازوں نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی اوراکھل ہیرواڈکر اور شرییس ایر کے وکٹ سستے میں نکال لئے۔جہاں اکھل کو تیز گیند باز آر پی سنگھ نے ایل بی ڈبلیو کیا، وہیں شرییس کو چنتن نے وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤت کرایا،اکھل 4اور شرییس صرف 14رن ہی بنا سکے۔54رن پر دو وکٹ گنوانے کے بعد گجرات کے گیند بازوں کے حوصلے بلند تھے، لیکن پرتھوی اور سوریہ کمار نے اس کے بعد لنچ تک ٹیم کو کسی بھی نقصان سے بچا کر رکھا۔پرتھوی نے لنچ سے پہلے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔غور طلب ہے کہ تمل ناڈو کے خلاف پہلا رنجی میچ کھیلتے ہوئے پرتھوی شا نے شاندار سنچری لگائی تھی اور سچن تندولکر کے پہلے ہی رنجی میچ میں سنچری بنانے کے ریکارڈ کوبرابرکردیا تھا۔اپنی 71رنوں کی اننگ میں پرتھوی نے 93گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11چوکے لگائے ۔ممبئی کی ٹیم حالانکہ فائنل میچ میں جیت درج کرتی ہے تو یہ اس کا 42واں رنجی خطاب ہو گا ۔دوسری طرف ،گجرات جیتنے کی پوزیشن میں پہلی بار رنجی چمپئن بنے گا۔گجرات نے 1950-51کے بعد پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنایا ہے۔


Share: