ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیواتسوا اعزازات کا اعلان ،اعزاز یافتگان میں ماہر منصور ، سید احمد ایثار اور عبدالقادر امام صاب شامل

راجیواتسوا اعزازات کا اعلان ،اعزاز یافتگان میں ماہر منصور ، سید احمد ایثار اور عبدالقادر امام صاب شامل

Tue, 31 Oct 2017 12:12:53    S.O. News Service

بنگلورو،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی حکومت نے امسال 62ویں راجیواتسوا تقریبات کے موقع پر 62شخصیتوں کو راجیواتسوا ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچر اوما شری نے بتایاکہ 62 ممتاز شخصیات کا انتخاب وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ یکم نومبر کی شام رویندرا کلاکشیترا میں منعقدہونے والی تقریب میں ان شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ عدلیہ کیلئے امسال جسٹس ناگ موہن داس کولار، کو ادب کیلئے ڈاکٹر بسوراج سبرد کلبرگی، ڈاکٹر وائی دیہی اڈپی ،ماہر منصورٹمکور، اور ڈی سی ناگ بھوشن شیموگہ کو منتخب کیا گیاہے۔ تھیٹر کے شعبے میں بیلور کرشنا مورتی ہاسن، گوڈور ممتاباگلکوٹ ، سی کے گنڈننا بنگلور، شیوپا دھرمپاادرگنٹی دھارواڑ، اے ورلکشمی بلاری، این پٹینیا میسور، فلمی زمرے سے گلوکار اے سو داس ،کنچنابنگلور، مکھیہ منتری چندرو بنگلور، اور ہاسن رگھو رام نگرم کو اعزاز دیا جائے گا۔ موسیقی کے زمرے کیلئے ودوشی للت راؤ بنگلور، راجہ پربھو دھوترے بلگاوی ، راجیندر سنگھ پواربیدر، ویریش کتور بیدر، الال موہن کمار دکشن کنڑا، جانپدا شعبہ کیلئے تنبوری جیوریا منڈیا، شامما کوپل، گورورا میلار پاچترادرگھ، تایما چکمگلور، مانپا ایشور لوہار باگلکوٹ ، کرشنپا گووندپا ہاویری، گنگما کرڈی گڈا رائچور شامل ہیں۔ یکشاگانہ زمرے کیلئے شیورام جیوگی دکشن کنڑا، بیلور کرشنیا جی اتر کنڑا ، پنپا پتی بلاری ، ایشورما ہچوا مادروجئے پور، سماجی خدمات کیلئے میرا نائک میسور، ڈاکٹر ویریندرا شانبھوگ اڈپی، لفٹننٹ جنرل رمیش ہلگلی باگلکوٹ ۔لسانی خدمات کیلئے پروفیسر رام چندرا گوہا(مورخ) بنگلور، پروفیسر ایس سید احمد (ماہر فارسی زبان ) بنگلور، پروفیسرایچ بی منجوناتھ داونگیرے ، ڈاکٹر پی راج شیکھر میسور، مصوری ونقاشی کے شعبہ کیلئے بی ایل سمہا میسور، شانپا ویاگیری یادگیر، ہوسا پارچیا بنگلور، منوہر کے پتارے وجئے پور، زرعی وماحولیاتی خدمات کیلئے ڈاکٹر بسالیا چامراج نگر، عبدالقادر امام صاب دھارواڑ ، ایس ایم کرشنپا بنگلور رورل، سی یتی راج ٹمکور، شامل ہیں۔ میڈیا کے زمرے سے عسما شانبھوگ کورگ، اے سی راج شیکھر رام نگرم ، وٹھالپا گورنٹلی کوپل، رام دیو راکے منڈیا کو اعزاز دیا جائے گا۔ سائنس کے زمرے میں اٹامک سائنسدان ڈاکٹر ایم آر سرینواسن، اور مائیکرو بیالوجی کے سائنسدان ڈاکٹر منی وینکٹپا سنجپا کولار کو اعزاز دیا جائے گا۔ میڈیکل شعبہ کیلئے ڈاکٹر لیلا دیوداس کو منتخب کیا گیا ہے۔ کھیل کود کے زمرے سے ایل شیکھر نائیک (نابینا کرکیٹر ) شیموگہ، وی آر رگھوناتھ ہاکی کورگ، سہانا کماری ہائی جمپ دکشن کنڑا کو منتخب کیا گیا ہے۔ شعبۂ تعلیم کیلئے ڈاکٹر پی شام راجو بنگلور، انجینئرنگ کیلئے بی اے ریڈی بلگاوی، بیرونی کنڑیگا کیلئے رونالڈ کولاسو دوبائی کو منتخب کیاگیا ہے۔بلگاوی کے ناگنور وچن ادھیانا کیندرا کو ادارہ کے طور پر اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔


Share: