ہنومان گڑھ، 3/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہنومان گڑھ ضلع میں جمعہ کو ہوئے ایک اندوہناک سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت 17لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ہنومان گڑھ ٹاؤن تھانہ علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب ایک جیپ اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔پولیس کنٹرول روم کے مطابق، راوت سر -ہنومان گڑھ ہائی وے پر ہوئے اس حادثہ میں 17لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔پولیس حادثے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے اور مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔