ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھمکی موصول ہونے کے بعد جرمن طیارہ نیویارک میں اُتارا گیا

دھمکی موصول ہونے کے بعد جرمن طیارہ نیویارک میں اُتارا گیا

Wed, 14 Dec 2016 12:05:19    S.O. News Service

نیویارک،13؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’’ABC‘‘نیوز نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ٹیکساس سے جرمنی جانے والے لُفتھینزا کمپنی کے طیارے میں بم ہونے کی دھمکی ملنے پر اُس کا رخ نیویارک کے ہوائی اڈے کی طرف کر دیا گیا۔ نیویارک اور نیوجرسی کی پورٹ اتھارٹی کے مطابق ہیوسٹن سے فرینکفرٹ جانے والے طیارے کو تلاشی کے واسطے پیر کی شب تقریبا 8:30بجے جان کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک دور دراز علاقے میں اتار لیا گیا۔اتھارٹی کے ترجمان اسٹیو کول مین نے بتایا کہ ہیوسٹن سے روانگی کے وقت طیارے میں 530مسافر سوار تھے۔ کول مین کے مطابق بم کی تلاشی کا عمل ہوائی اڈے کی سرگرمیوں کو متاثر کیے بغیر عمل میں لایا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیان کے حصول کے لیے "لُفتہینزا" فضائی کمپنی سے فوری طور رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔


Share: