بنگلورو،12/فروری (ایس او نیوز) ریاست میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو آج آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ اگر مرکزی وزیر امیت شاہ کو منگلورو میں نظم وضبط کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو عام آدمی کی کیا بساط ہے؟ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا روڈ شو منسوخ کردیاگیا۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے شیوکمار نے یہ بات کہی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کو ایک روڈ شو میں شرکت کرنی تھی۔ لیکن یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا۔اگر امیت شاہ خود نظم وضبط معاملہ کے چیلنج کا سامنا ہے تو ہر ایک تصور کرسکتا ہے کہ عام آدمی کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا؟ یہ ریاست کی توہین اور بے عزتی ہے۔ بی جے پی کو پہلے اس کا جواب دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منگلورو ہی میں بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار کٹیل کی گاڑی پر پارٹی و رکرز ہی نے حملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد وہاں کافی ہنگامہ بھی ہوا۔ وہ ایسے کاموں کے لئے غریبوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ریاستی حکومت ایک مرکزی وزیر کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔اس سے بڑا ثبوت اور کیا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو ریاستی حکومت ریاست میں نظم وضبط کو یقینی بنانے کے قابل نہیں، ایسی حکومت کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔ شیوکمار نے دعویٰ کیا کہ کانگریس صرف اڈپی ضلع میں 10/اسمبلی سیٹوں پر کامیاب ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا،”حکومت کے بورڈزاور کارپوریشن غریبوں کے لئے ہیں۔ ہم نے ساحلی علاقے میں ٹورزم کے لئے علاحدہ پالیسی مرتب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شاہ نے دھرما شری پرستھانہ کی جانب سے تعمیر بھارت ماتا مندر کا افتتاح کیا۔ شاہ ہنوما گیری مندر میں پوجا کرنے سے پہلے امرجوان مجسمہ پر گل ہار چڑھائے۔