ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت مالیا، للت مودی کو واپس لانے کے لیے سنجیدہ:سشما 

حکومت مالیا، للت مودی کو واپس لانے کے لیے سنجیدہ:سشما 

Fri, 18 Nov 2016 13:52:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )حکومت نے آج کہا کہ وہ مختلف الزامات کا سامنا کر رہے للت مودی اور وجے مالیا کو ہندوستان واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ للت مودی اور وجے مالیا کو واپس ہندوستان لانے سے متعلق دو مقدمات پر حکومت ہند اورحکومت برطانیہ کے درمیان بات چیت ہوئی اور برطانوی وزیر اعظم ٹیریسامے کے حالیہ دورہ ہند کے دوران جاری مشترکہ بیان میں اس کا ذکر بھی ہوا۔بیان کے مطابق، اس بات پر اتفاق بناہے کہ سرحدودں کے اتحاد اور امیگریشن نظام کی حفاظت کے لیے تعاون کی خاطرآسان اور مؤثر ویزا نظام پر انحصار اہم ہے۔اس میں مطلوبہ افراد کی ان کے آبائی ملک کے قانون کے مطابق، آبائی ملک میں بروقت واپسی یقینی بنانا شامل ہے۔مشترکہ بیان کے مطابق، دونوں وزرائے اعظم نے باہمی قانونی تعاون معاہدے کے تحت تعاون بڑھانے کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا ، دونوں رہنما ؤن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مفرور اور مجرموں کو قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔دونوں معاملوں کا ذکر کرتے ہوئے سشما نے یہ بھی کہا کہ قانونی ایجنسیوں کے اہلکار پی ایم ا یل اے اور برطانیہ کے ساتھ ہوئے باہمی قانونی تعاون کے معاہدہ کی اسٹریٹیجک دفعات کے تحت فراہم کردہ دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ مطلوبہ لوگوں کو واپس ہندوستان لایا جا سکے۔


Share: