بیروت،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی اردن میں گزشتہ روز کیے گئے سلسلہ وار مسلح حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے الکرک نامی سیاحتی علاقے میں حفاظتی گشت پر مامور ایک پولیس وین اور ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سات پولیس اہلکار، دو اردنی باشندے اور کینیڈا کی ایک خاتون شہری ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ اس حوالے سے کسی بھی فرد کے یرغمالی بنائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔