ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر حکومت کی ویب سائٹ میں دو وزیر قانون

جموں و کشمیر حکومت کی ویب سائٹ میں دو وزیر قانون

Mon, 12 Dec 2016 11:41:03    S.O. News Service

سری نگر ، 11؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی ویب سائٹ کے مطابق ،ریاست میں دو کابینی وزیربرائے قانون و انصاف محکمہ کا چارج سنبھال رہے ہیں۔ریاستی حکومت کی سرکاری ٹیلی فون ڈائریکٹری میں پی ڈی پی لیڈر عبد الحق خان اور بشارت بخاری کو محکمہ برائے قانون و انصاف کا چارج سنبھالے ہوئے دکھایا گیا ہے۔خان قانون و انصاف کے موجودہ وزیر ہیں، جبکہ بخاری مفتی محمد سعید کی قیادت والی پی ڈی پی -بی جے پی حکومت میں وزیر تھے۔محبوبہ مفتی کی قیادت والی کابینہ میں زیادہ تر وزراء کا محکمہ وہی رہا ، لیکن بخاری کو ریونیو وزیر بنایا گیا ،جبکہ خان کو دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کی وزارت کے علاوہ قانون و انصاف کا محکمہ بھی دیا گیاہے ۔اس معاملہ پر محکمہ برائے جنرل ایڈمنسٹریشن یا محکمہ قانون کا کوئی بھی افسر تبصرے کیلئے دستیاب نہیں ہوسکا ۔


Share: