ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی: میونخ میں چاقو سے حملہ، 4 افراد زخمی

جرمنی: میونخ میں چاقو سے حملہ، 4 افراد زخمی

Sat, 21 Oct 2017 21:28:03    S.O. News Service

برلن،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جرمنی میں پولیس نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ میونخ شہر میں چاقو سے وار کر کے چار افرد کو زخمی کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص چالیس کے پیٹھے میں تھا اور وہ سیاہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جائے واردات سے فرار ہو گیا۔کچھ عرصے سے کئی یورپی ممالک میں نامعلوم افراد کی جانب سے پیدل چلنے والوں پر چاقو سے حملوں کی کارروائیاں دیکھنے میں آئی ہیں جو کہ شدت پسند تنظیموں سے براہ راست مربوط نہیں تھیں۔


Share: