سرنیواسپور 15/نومبر (ایس او نیوز/شبیر احمد )ریاستی حکومت کو بد نام کرنے کےلئے فر قہ پرست پارٹی نئے ہتھکنڈے استعمال کر نے لگی ہے ان کے خفیہ ایجنڈے کبھی کا میاب نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار سرنیواسپور کسبا ریشمی بلیگارارہ ہاگو ریتا سیوا سہاکر سنگھا نییمیتہا ڈائریکٹر اور کولار ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے رکن شبیر احمد نے کیا۔ شبیر احمد کےمطابق وزیر اوقاف اقلیتی بہود وپرائمری وسکینڈری تعلیم تنویر سیٹھ پر حضرت ٹیپو سلطان جینتی تقریب کے دوران واٹس اپ پر عریاں تصویر دیکھنے کا جو الزام لگایا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ تنویر سیٹھ ایک تجربہ کار سیاستدان کے الحاج عزیز سیٹھ مرحوم کے فرزند ہیں تنویر سیٹھ کبھی بھی غلط حرکت نہیں کر سکتے تنویر سیٹھ پر اعتماد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے وزیراعلیٰ سدارامیانے وزیر اوقاف اقلیتی بہبود تعلیم جیسا اہم قلمدان سونپاہے تعلیم کے نصاب سے زعفرانی اسباق کو نکال کر انسانیت کا درس دینے والے مضامین کو شامل کر نے کے مقاصد سے بہت ہی اہم قدم اٹھایاہے اور نئ تعلیمی پالیسی مرتب کی ہے اس سے بوکھلاکر فرقہ پر ست پارٹی نے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔