ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے اقدامات،پولیس کے لئے تربیتی کیمپ

تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے اقدامات،پولیس کے لئے تربیتی کیمپ

Tue, 18 Oct 2016 13:59:21    S.O. News Service

کاروار18؍اکتوبر(ایس او نیوز) نوجوانوں میں آج کل بڑھتی ہوئی تمباکو نوشی کی لت بڑی تشویشناک صور ت اختیار کی گئی ہے۔حالانکہ اسکول اور کالج وغیرہ کے آس پاس تمباکو والی اشیاء فروخت کرنے پر پابندی ہے ، لیکن اس کے باوجود ان علاقوں میں تمباکوکی فروخت بڑھتی جارہی ہے۔ایڈیشنل ایس پی مسٹر کے،جی، دیوراج نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے اس رجحان پر قابو پانے کی کوشش جائے گی۔

اس ضمن میں اہم اقدام کے طور پرکاروار میں پولیس کے افسران کے لئے ایک خصوصی کیمپ منعقد کیاگیا جس میں انہیں اس بات کی تربیت دی گئی کہ ضلع کے اندر تمباکو والی اشیاء کی فروخت اور استعمال پر قابو پانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں ۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جارج نے کہا کہ اسکولوں اورکالجوں کے اطراف غیر قانونی طور پر تمباکو فروخت کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے۔ڈی سی آر بی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جی ٹی نائک نے تعلیمی اداروں اور عام مقامات پر تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات کے لئے موجود'کوٹوا'قانون اور اس کے اطلاق کی معلومات فراہم کی۔ریسورس پرسن کے طور ڈاکٹر چندرا شیکھر نے اجلا میں شرکت کی اور آڈیو ویژول کے سہارے سے اس موضوع پر کیمپ کے شرکاء کو اہم باتیں سمجھائیں۔اور تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے بنائے گئے ' کوٹوا '2003قانون لاگو کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

محکمہ پولیس،محکمہ صحت اوربنگلورو کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے اشتراک سے یہ تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں کاروار علاقہ کے 30سے زائد پولیس افسران نے اس میں شرکت کی۔


Share: