ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تبدیلئ مذہب کی کوشش کرنے کے الزام میں6افراد گرفتار

تبدیلئ مذہب کی کوشش کرنے کے الزام میں6افراد گرفتار

Mon, 17 Oct 2016 15:21:30    S.O. News Service

اڈپی17؍اکتوبر (ایس او نیوز)بھراماری یووک منڈل اور ہندو جاگرن ویدیکے کے کارکنوں کی طرف سے شکایت موصول ہونے پر کوٹہ پولیس نے ۶ افراد کو تبدیلئ مذہب کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ عیسائی مبلغین کا ایک گروپ مالی کلّو نیلاڈی نامی مقام پرجب گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات کر رہا تھا تو ہندو نوجوانوں نے پولیس کو مطلع کیا اور کہا کہ یہ لوگ مذہب تبدیل کرکے لوگوں کواپنے میں داخل کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر Jehovah's witnessنامی تنظیم کے کارکنوں کو اپنی حراست میں لیا اور ان کے پاس موجود لٹریچر اور کار اپنے قبضے میں لی۔ کہا جاتا ہے کہ لٹریچر میں تبدیلئ مذہب پر اکسانے والا مواد موجود ہے۔مقامی افراد نے یہ الزام بھی لگایا کہ منجو ناتھ موگویرا نامی ایک شخص مذہب تبدیل کروانے گروہ کی پشت پناہی کرتا ہے۔کوٹہ پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔
 


Share: