ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں مہیلا کانگریس کا شاندار اجلاس

بیندور میں مہیلا کانگریس کا شاندار اجلاس

Sat, 17 Dec 2016 04:01:33    S.O. News Service

بیندور16/دسمبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے صدسالہ جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے بیندور بلاک کانگریس کی مہیلا سمیتی کی جانب سے شاندار اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر مہیلا کانگریس سمیتی کے نئے عہدیداران نے چارج سنبھالا۔

 مہیلا کانگریس سمیتی کا یہ اجلاس بیندور کے جے این آر ہال میں منعقد ہوا۔جس کا افتتاح کنڑا و ثقافت کی وزیر اوما شری نے کیا۔وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی ہندوستان کی ایک بے نظیر خدمت گار رہی ہیں۔جو غریبوں اور خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ہمیشہ فکرمند رہیں اور ان کے لئے منصوبے بناتی رہیں۔

 مہیلا کانگریس سمیتی کی صدر کے طور پر گوری دیواڈیگا نے عہدہ کا چارج سنبھالا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے گوری نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے ساحلی علاقے کی مزدور ی کرنے والی خواتین کا حال بہت بر اہوگیا ہے۔لیکن ریاستی سرکار کی طرف سے دیا جانے والا مفت چاول غریبوں کے لئے بڑی راحت ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ آئندہ الیکشن میں گوپال پجاری کو جیت دلائیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مدن کمار نے کہا کہ گزشتہ انتخاب میں 38ہزار ووٹوں سے گوپال پجاری کو جیت دلائی گئی تھی، اب آئندہ الیکشن میں 48ہزار ووٹوں سے جیت ہونی چاہیے۔اس کے لئے عورتو ں کو پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔
 


Share: