ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں غربت کے مارے والدین نے تین دن کی بچی کو 1لاکھ روپے میں فروخت کرڈالا

بیندور میں غربت کے مارے والدین نے تین دن کی بچی کو 1لاکھ روپے میں فروخت کرڈالا

Sun, 08 Jan 2017 14:16:36    S.O. News Service

کنداپور8/جنوری (ایس او نیوز) بیندور کے پادوری گاوں میں غربت اور افلاس کے مارے والدین کی طرف سے اپنی تین دن کی معصوم بچی کومبینہ طور پر ایک لاکھ روپے میں فرخت کرڈالنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ناگما پجاری اور شیکھر پجاری نے شیرور کے قریب ہیبلے کے رہنے والے سریدھر موگیرا اور اس کی بیوی کو مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے میں اپنی بچی فروخت کی ہے۔ مقامی لوگوں کو جب اس کی سن گن لگی تو انہوں نے اڈپی میں واقع چائلڈ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پاس اس کی شکایت کردی۔ جب ڈپارٹمنٹ کے افسران نے مذکورہ گاؤں میں پہنچ کر تفتیش کی تو ساری حقیقت سامنے آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بچی کی والدہ ناگما پجاری نے اپنے فعل کا اقرار کیا ہے اس لئے بچی خریدنے والے جوڑے کو چائلڈ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں حاضر ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔مگر ابھی تک پولیس کے پاس کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

پجاری خاندان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتہائی تنگ حالی اور مفلسی کا شکار ہے۔ شیکھر بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا ہے۔ ان کے پانچ بچوں میں سے ابھی حال ہی میں ایک بچے کی موت ہوئی ہے۔ بچوں کو پالنے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے 23 دسمبر کو پیدا ہونے والی بچی کو پجاری خاندان نے 26 دسمبر کو موگیرا جوڑے کو فروخت کردیاتھا۔ سریدھر موگیرا جس پر ایک لاکھ روپے میں بچی خریدنے کا الزام ہے، وہ ہیبلے گرام پنچایت کے صدراین ڈی موگیر ا کا بھائی بتایا جاتا ہے اور ایک بینک میں ملازمت کرتا ہے۔


Share: