ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے اندر جمہوری اقدار کے لیے لڑ رہے ہیں اڈوانی:راہل

بی جے پی کے اندر جمہوری اقدار کے لیے لڑ رہے ہیں اڈوانی:راہل

Fri, 16 Dec 2016 16:56:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پارلیمنٹ کی کارروائی میں بار بار تعطل پیدا ہونے پر بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی جانب سے لوک سبھا میں ظاہر کی گئی ناراضگی کے بعد کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ سابق نائب وزیر اعظم اپنی پارٹی کے اندر جمہوری اقدار کے لیے لڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ اڈوانی جی، اپنی پارٹی کے اندر جمہوری اقدار کے لیے لڑنے پر آپ کا شکریہ!راہل نے یہ تبصرہ اس وقت کیا ، جب کچھ ہی گھنٹے قبل اڈوانی نے لوک سبھا میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ میرا تو دل کر رہا ہے کہ استعفی دے دوں۔ نوٹ بند ی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس تقریبا مکمل طور ٹھپ رہنے کے پس منظر میں اڈوانی نے یہ بات کہی تھی۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ اڈوانی جی کانگریس کو نہیں بلکہ صاف طور پر اپنی پارٹی کو پھٹکار لگا رہے ہیں ،جبکہ بی جے پی دعوی کررہی ہے کہ وہ کانگریس کی تنقید کر رہے ہیں۔سنگھوی نے کہاکہ اڈوانی جی انتہائی سینئر لیڈر ہیں اور بی جے پی جان بوجھ کر ان چیزوں کو توڑ مروڑکر بتا رہی ہے کہ ان کا غصہ اور ان کا دکھ کانگریس کے خلاف ہے،یہ مضحکہ خیز ہے، اڈوانی صاف طور پر اپنی پارٹی کو پھٹکار لگا رہے ہیں، مثبت ثبوت وہ ہے جو آپ نے آج، کل اور پیر کو یا کسی اور دن دیکھا۔


Share: