پٹنہ، 27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)’چھٹھ پوجا ‘ یوں تو آستھا اور عقیدت فقیدا لمثال کا تہوار ہے ؛ لیکن کبھی یہ آستھا جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے اسی کا نظارہ صوبہ بہار کے مختلف حصوں میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب14افراد چھٹھ پوجا کے دوران غرقاب ہوگئے ۔ پولس حکام کے مطابق مختلف اضلاع جن میں سمستی پور ، کشن گنج ، ارریہ ، سیتا مڑھی ، ویشالی ،اوریااور بھاگلپور اضلاع کے نام سرفہرست ہے ۔بھاگلپور میں 4جن میں 11سالہ ایک نابالغ لڑکی بھی ہے۔ سمستی پور میں 3واضح ہو کہ یہ تینوں ڈوبنے والے نابالغ تھے جن میں دو بھائی بہن اور ایک 13سالہ دوسری لڑکی تھی ۔ ارریہ میں تین افراد جن میں دو نابالغ ہی تھے ڈوب کر فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ اس کے علاوہ ویشالی ، سیتامڑھی میں بھی چھٹھ پوجا کے آخری دن صبح کے وقت ڈوب کر مرنے کی اطلاع ہے ۔