ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: اُترکنڑااے پی سی آرکے لئےعہدیداران کا انتخاب؛ ڈاکٹر ظہیر کولا صدراورایڈوکیٹ آفاق کولا جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل: اُترکنڑااے پی سی آرکے لئےعہدیداران کا انتخاب؛ ڈاکٹر ظہیر کولا صدراورایڈوکیٹ آفاق کولا جنرل سکریٹری منتخب

Mon, 13 Feb 2023 23:09:44    S.O. News Service

بھٹکل 13 فروری (ایس او نیوز) اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر) ضلع اُترکنڑا کے لئے آج پیر کوعہدیداران کاانتخاب عمل میں آیا جس میں سماجی کارکن ڈاکٹر  ظہیرکولا صدرکےعہدہ پرمنتخب ہوگئے جبکہ کرناٹکا ہائی کورٹ کے وکیل محمد آفاق کولا جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ 

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدرجناب عنایت اللہ شاہ بندری کی صدارت میں نوائط کالونی وائی ایم ایس اے کلب میں منعقدہ عہدیداران کی انتخابی میٹنگ کا آغازمولانا محمد اٰمین رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اے پی سی آر کے ریاستی ایکزی کوٹیو ممبرعنایت اللہ گوائی نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی، مولوی ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی نے اے پی سی آرکا تعارف پیش کیا۔ تنظیم صدرجناب عنایت اللہ شاہ بندری نے صدارت کرتے ہوئے اے پی سی آرکی خدمات کی ستائش کی اور ضلع بھرمیں اس کمیٹی کو فعال بنانے تنظیم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان کے خطاب کے بعد انتخابی کاروائی کا آغاز ہوا۔ منتخب عہدیداران کے نام یہ ہیں:

صدر: ڈاکٹرظہیرکولا
نائب صدر: محمد وسیم منّا
جنرل سکریٹری: ایڈوکیٹ محمد آفاق کولا
نائب سکریٹری: مولانا محمد اٰمین رکن الدین ندوی
محاسب: ابوالاعلیٰ برماور
خزانچی: محمد رمیض کولا

میٹنگ میں مولانا عرفان ایس ایم ندوی، جاوید حُسین آرمار، محمد صادق مٹّا، محمد فیضان کاسرکوڈ، محمد شمعون حاجی فقیہ اورمحمد صفوان موٹیا بھی موجود تھے۔  -

خیال رہے کہ ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس یعنی اے پی سی آر،  شہری حقوق کے تحفظ اور مظلوموں کی حمایت کے لئے 2006میں تشکیل دیا گیا ایک قومی سطح  کا غیر سرکاری ادارہ ہے.جس میں وکلاء، سوشیل اکٹویسٹس، قانونی امداد فراہم کرنے والے سماجی کارکنان اور رضاکاروغیرہ  شامل ہیں۔


Share: