ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بھینسوں کے جُھنڈ سے ٹکراگیاا سکوٹر ؛ اسکوٹر سوار شدید زخمی، مینگلور اسپتال منتقل

بھٹکل میں بھینسوں کے جُھنڈ سے ٹکراگیاا سکوٹر ؛ اسکوٹر سوار شدید زخمی، مینگلور اسپتال منتقل

Thu, 09 Feb 2023 16:09:27    S.O. News Service

بھٹکل 9 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل مین روڈ سمیت نیشنل ہائی وے، بندرروڈ، ساگر روڈ وغیرہ میں  آوارہ جانوروں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ یہ  جانور اچانک کسی اسکوٹر یا بائک سوار کے سامنےآجاتے ہیں  اور اکثر اسکوٹریا بائک سوار   کوشش کے باوجود ان کی زد میں آنے سے نہیں بچ سکتے۔ 

اسی طرح کی ایک واردات   بھٹکل اربن بینک کے سامنے مین روڈ پر پیش آئی۔ جہاں   اچانک پانچ ، چھ بھینسیں   مین روڈ پردوڑتے ہوئے آگئیں  اور راہ چلتے   اسکوٹر  سے ٹکراگئیں، حادثے میں اسکوٹر سوار قریب  60 سالہ شخص روڈ پر گرکر شدید زخمی ہوگئے اور  سر کو شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے  انہیں  مینگلور پرائیویٹ اسپتال  لے جایا گیا۔

پتہ چلا ہے کہ  یہ شخص بدھ کی شب قریب نو بجے اولڈ بس اسٹائینڈ کے قریب واقع اپنی دکان بند کرکے مدینہ کالونی اپنے گھر جانے کے لئے نکلے تھے کہ اچانک بھینسوں کا ایک جُھنڈ دوڑتے ہوئے آکر   ان کی اسکوٹر سے ٹکرا گیا۔ ٹکر لگتے ہی  اسکوٹر سوار نیچے گرپڑے، ان کے سر کو شدید چوٹ لگی  راہ گذرتے لوگوں نے ان کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں سے اُنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد  مینگلورکے پرائیویٹ اسپتال  شفٹ کیا گیا ہے۔ 

گھر والوں نے جمعرات دوپہر کو بتایا کہ انہیں ابھی تک ہوش نہیں آیا ہے، سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے  آئی سی یو میں ہی   ہیں ۔ گھروالوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔ اللہ انہیں مکمل  صحت  یاب  فرمائے ۔ امین


Share: