ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جماعت المسلمین مینگلور کی 15 جولائی کو ہوگی شاندار عیدملن تقریب؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو ٹیلی کاسٹ

بھٹکل جماعت المسلمین مینگلور کی 15 جولائی کو ہوگی شاندار عیدملن تقریب؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو ٹیلی کاسٹ

Thu, 13 Jul 2017 13:58:08    S.O. News Service

بھٹکل 13جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل جماعت المسلمین مینگلور کی عید ملن تقریب اس بار 15 جولائی کو مینگلور کے پرسٹیج انٹرنیشنل اسکول اؤڈیٹوریم (کیرالہ ہائی وے روڈ، جیپّینا موگیرو) میں منعقد کی گئی ہے جس کے لئے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ عیدملن میں تفریحی پروگرام کے ساتھ ساتھ بچوں کے طنز ومزاح کے پروگرامس، فینسی ڈریس سمیت مینگلور میں زیرتعلیم ہونہار بچوں کے لئے تہنیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔

عید ملن کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے تقریب کے کنوینر آفتاب حُسین کولا نے بتایا کہ مینگلور میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے ایس ایس ایل سی ، پی یو سی دوم اور ڈگری فائنل میں 85% یا زائد مارکس لے کر کامیاب ہونے والوں کو بھٹکل کی مایہ ناز شخصیت مرحوم عبدالغنی محتشم ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔اس سلسلے میں مرحوم کی خدمات پر ایک مختصر ڈوکومینٹری بھی پیش کی جائے گی۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکلی جماعت المسلین مینگلور کے صدر جناب ایس ایم ارشد عرف محتشم بلڈر ارشد نے بتایا کہ پروگرام کا آغاز شام پانچ بجے ہوگا، جماعت کے مختصر تعارف کے ساتھ ساتھ مینگلور کے اہم ڈاکٹرس کی بھٹکلی جماعت المسلمین کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہتے ہوئے اپنی خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹروں کی اس موقع پر تہنیت کی جائے گی اور اُنہیں بھٹکل کمیونٹی کے ساتھ متعارف کرایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعدنماز مغرب رات کے کھانے کا بہترین انتظام ہوگا جس کے فوری بعد کلچرل پروگرام شروع کیا جائے گا جس میں قوم نوائط کے معروف نائطی شاعر سمیع اللہ برماور اپنی مسحور کن آواز میں اپنے کلام سے بالخصوص نوجوان طبقہ کو تفریح فراہم کریں گے، بھٹکل سے نوفل دامودی کو بھی اپنی خوبصورت آواز سے سامعین کو محظوظ کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

عیدملن کے لئے بھٹکل اور گلف سے بھی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ، جبکہ مینگلور میں مقیم تمام بھٹکلی حضرات عید ملن کی اس خوبصورت تقریب میں شریک ہوں گے۔

بھٹکلی جماعت المسلمین کی میڈیکل اسسٹنٹ ٹیم کے کنوینر ایس ایم سعود نے بتایا کہ عید ملن میں مینگلور کے 20 اہم ڈاکٹروں کی تہنیت کی جائے گی جو بھٹکلی مریضوں کے لئے ہمہ وقت خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اور جماعت کی آواز پر ہمیشہ اپنی خدمات کے لئے پیش پیش رہتے ہیں۔

جماعت کے جنرل سکریٹری امتیاز دامدا نے بتایا کہ عید ملن کے لئے داخلہ ٹکٹ کی قیمت 400 روپئے رکھی گئی ہے، البتہ مینگلور میں پڑھنے والے اسٹوڈینٹس اور پانچ سال سے بڑے بچوں کے لئے اس ٹکٹ کی قیمت 250 روپئے ہوگی۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے انہوں نے طلحہ اکرمی (موبائل نمبر: 9886063921) سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

مولانا داؤد خلیفہ نے اس موقع پر بتایا کہ عیدملن تقریب کی مناسبت سے گذشتہ روز انگریزی میں مضمون نگاری کا ایک مقابلہ منعقد کیا جاچکا ہے، جبکہ حال ہی میں طلبا کے لئے ایک تحریری کوئیز مقابلہ بھی رکھا گیا تھا، اس میں کامیاب ہونے والوں کو عیدملن پروگرام میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

جماعت کے صدر ایس ایم ارشد نے مینگلور میں مقیم تمام بھٹکلی حضرات سے اپیل کی ہے کہ عیدملن کی اس شاندار تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاؤن کریں۔

خیال رہے کہ عید ملن کی اس تقریب کو ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیاجائے گا۔ لائیو ٹیلی کاسٹ کے لئے ساحل آن لائن کے یو ٹیوب چینل (youtube.com/sahilonlinevideo) کو پہلی فرصت میں سبسکرائب کریں ۔

ساحل آن لائن کے مکمل آپڈیٹس کے لئے ممبران پہلی فرصت میں ساحل آن لائن وہاٹس ایپ گروپ کو بھی سبسکرائب کریں، وہاٹس ایپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنا پورا نام مع لقب وہاٹس ایپ نمبر 666 563 9480 91+  پر روانہ کریں۔ اور ساحل آن لائن کے اس وہاٹس ایپ نمبر کو اپنے موبائل میں SAVE کرلیں۔


Share: