ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاگوت کابیان قابلِ مذمت،سیف الدین سوزنے کشمیرکے نائب وزیراعلیٰ کی بھی سخت تنقیدکی

بھاگوت کابیان قابلِ مذمت،سیف الدین سوزنے کشمیرکے نائب وزیراعلیٰ کی بھی سخت تنقیدکی

Mon, 02 Oct 2017 22:05:52    S.O. News Service

سرینگر،2؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)پروفیسرسیف الدین سوزؔ ، سابق مرکزی وزیر نے آج میڈیا کے نام جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ہندو فرقہ پرست جماعت آر ایس ایس کے سبھی صدور (Chiefs) نے وقت وقت پر ہندوستان کے اُس تصور کو زبردست نقصان پہنچایا ہے جس کے مطابق ہندوستان مکمل طور جمہوریت ، سکیولرزم، آپسی رواداری اورانسانیت کی بہترین قدوں کا حامل ملک بنایا جانا مقصود تھا ،اُن ہی قدوں کا ترجمان اب بھی ہندوستان کا آئین ہے اور موہن بھاگوت دراصل ہندوستان کے آئین کو ہی رد کرتا ہے ۔سابق مرکزی وزیرنے کہاہے کہ آر ایس ایس کے موجودہ صدر کی سب سے بڑی خوفناک غلطی یہ ہے کہ وہ وزیراعظم مودی کو اس حد تک اپنے ساتھ کھینچ کے لانا چاہتے ہیں جو وزیر اعظم کیلئے مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔ ایسے گمراہ کن بیانات سے ہندوستانی سماج ،جو پہلے ہی آر ایس ایس اور دوسری فرقہ پرست جماعتوں کی عوام دشمنی اور فرقہ پرستی سے کافی پریشان ہے ، کے اندر مزید افراتفری پیدا ہو سکتی ہے۔میرے ذہن میں یہ خیال جاگزین ہے کہ کشمیر کے سبھی طبقوں اور جماعتوں نے بھاگوت کے زہر افشاں ، شر انگیز اور تعصب سے بھرے بیان کو حقارت سے رد کیا ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ نے جس طر ح سے بھاگوت کے قابل مذمت بیان کی تائید کی ہے اُس نے شاید حکمران پی ڈی پی کو گہری سوچ میں ڈوب جانے کاکام کیاہے۔ دریں اثناء ، میں کشمیر میں اپنے بہن بھائیوں سے بڑی مودبانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھاگوت کے قابل مذمت بیان کو اپنے تشخص اور خود اختیاری کے پاکیزہ اصول کے تحفظ کیلئے پوری طرح متحدہوجائیں تاکہ سبھی لوگ پوری جانفشانی سے اپنے مقصد کے حصول کے لئے ایک فیصلہ کن تحریک کے ساتھ وابستہ ہو سکیں‘‘۔


Share: