ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: جین یونیورسٹی میں امبیڈکر کی توہین کے خلاف طلبا کا احتجاج ، وظیفہ یاب جسٹس سے تحقیق کرانے کا مطالبہ

بنگلورو: جین یونیورسٹی میں امبیڈکر کی توہین کے خلاف طلبا کا احتجاج ، وظیفہ یاب جسٹس سے تحقیق کرانے کا مطالبہ

Thu, 16 Feb 2023 11:51:33    S.O. News Service

بنگلورو، 16/فروری(ایس او  نیوز)جین یونیورسٹی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تو ہین کے واقعہ کوسنجیدگی کے سے لیتے ہوئے وظیفہ یاب جسٹس کی زیر قیادت کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ حاصل کرنے بنگلور یونیورسٹی کے طلبا نے حکومت سے پر زور مانگ کی ہے۔ گنانا بھارتی کیمپس میں تمام شعبوں کے دفاتر پر تالے ڈال کر انتظا میہ دفتر کے سامنے طلبا کی انجمن کی قیادت میں بڑی تعداد میں طلبا ء احتجاجی دھرنا دیتے ہو ئے جین یونیورسٹی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی بے حرمتی کے مقصد سے جین یونیورسٹی میں اتسواء کے موقع پر متنازعہ ڈاکیو منٹری پیش کی گئی تھی،اس معا ملہ کی صحیح طریقہ سے جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کاآئین لکھنے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی حالیہ دنوں میں بے حرمتی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں،رائچور میں یوم جمہوریہ تقریب کے دوران امبیڈکر کی تصویر کو نکالتے ہو ئے ان کی بے عزتی کی گئی تھی، اب جین یونیورسٹی میں امبیڈکر کی توہین کی گئی ہے،اس کے باوجود حکومت جین یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ احتجاجی طلبا نے مطالبہ کیا کہ امبیڈکر کی توہین کرنے والی جین یونیورسٹی کی منظوری فوری منسوخ کی جائے،اس کے علاوہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی) اس معا ملہ کو سنجیدگی کے ساتھ لے کرجین یونیور سٹی پر پابندی عائد کریں۔

جین یونیورسٹی میں امبیڈکر کی تو ہین کر تے ہو ئے دلت طبقات کے جذبات کو ٹھیس پہنچا یا ہے،اور امبیڈکر کی بے عزتی کر نے والے افراد نے احتجاج کرنے پر مجبور کیا ہے۔احتجاجی طلبا نے مانگ کی کہ جین یونیورسٹی انتظامیہ بورڈ کے خلاف ایس سی،ایس ٹی مظالم ایکٹ1989کے تحت سخت قانونی کارروائی کریں،تاکہ دوبارہ کسی بھی ادارہ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی بے حرمتی نہ کر سکیں۔

احتجاج میں پرکاش سوامی جی، بی یو ٹی سی کے صدر پروفیسر مرلی دھر بی، کو پال،ڈاکٹر رام کرشنیا، پروفیسر سدھارت سمیت دیگر پروفیسرس،تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین انجمن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں طلبا نے حصہ لیا۔


Share: