بنٹوال 14/دسمبر (ایس او نیوز)تیز رفتاربائک بے قابو ہوکر اوور پاس کی دیوارسے ٹکراجانے کے بعد ڈرائیور اوپر سے نیچے سڑک پر گر پڑا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے اسپتال منتقل کیاتھا مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
بی سی روڈ پر رات کے وقت ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت وارادیش (۵۳سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ پانے منگلورو کا رہنے والا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وارادیش الیکٹریشین کے طور پر بیرونی ملک میں ملازمت کرتاتھا اور گزشتہ ہفتے ہی اپنے والد کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے وطن لوٹا تھا۔بنٹوال ٹریفک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔