ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برطانیہ کی نئی ملکہ کوہ نور کا تاج نہیں پہنیں گی، ہندوستان سے تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتیں

برطانیہ کی نئی ملکہ کوہ نور کا تاج نہیں پہنیں گی، ہندوستان سے تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتیں

Thu, 16 Feb 2023 11:35:26    S.O. News Service

لندن ، 16/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی)برطانیہ کی نئی ملکہ شاہ چارلس IIIکی اہلیہ کیملا تاجپوشی کے دوران ملکہ الزبتھ کا کوہ نور والا تاج نہیں پہنیں گی- لندن میں بکنگھم پیلس نے منگل کو یہ اعلان کیا- بی بی سی کے مطابق شاہی خاندان نے یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات خراب نہ ہوں - اس فیصلے کے بعد ملکہ میری کا 100سال پرانا تاج کیملا کیلئے تیار کیا جا رہا ہے- کیملا کو باضابطہ طور پر ملکہ کا درجہ دینے کیلئے کوئین کنسورٹ 6مئی کو وہاں موجود ہوں گی- اس دوران وہ نیا تاج پہنیں گی- اطلاعات کے مطابق، شاہی خاندان نے ملکہ میری کے تاج کو کیملا کے سر کے مطابق تبدیل کرنے کیلئے بھیجا ہے-

ہندوستان کئی بار کوہ نور واپس مانگ چکا ہے-ملکہ کا تاج دنیا کے بہت سے قیمتی ہیروں اور جواہرات سے جڑا ہوا ہے، بشمول کوہ نور اور افریقہ کا عظیم ستارہ- اس کی قیمت تقریباً 400ملین ڈالر بتائی گئی ہے- ہندوستان کئی بار برطانیہ کے سامنے کوہ نور ہیرے پر اپنے قانونی حق کادعویٰ کر چکا ہے- ہندوستان کی طرح افریقہ نے بھی کئی بار برطانیہ کے شاہی تاج میں جڑے اپنے قیمتی ہیروں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے-

ملکہ میری کے تاج میں کیملا کیلئے نئے ہیرے ہوں گے-برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار شاہی تاج یعنی امپیریل اسٹیٹ کراؤن کی جگہ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ایک پرانا تاج دوبارہ استعمال کیا جائے گا- ملکہ الزبتھ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس کے Cullinan III، IV اور Vہیرے تاج میں شامل کیے جائیں گے- یہ تاج 100سال سے زیادہ پرانا ہے اور اسے پہلی بار 1911میں ملکہ میری نے پہنایا تھا-

برطانیہ میں کوہ نور کا تاج صرف ملکہ ہی پہنتی رہی ہے-ملکہ الزبتھ کی موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو بادشاہ قرار دیا گیا- ان کی اہلیہ کیملا کو ملکہ بنا دیا گیا ہے- کیملا کو اب6مئی کو ایک تقریب میں باضابطہ طور پر ملکہ کا تاج پہنایا جائے گا- کیملا اس تقریب میں الزبتھ کے کوہ نور تاج کی بجائے ملکہ میری کا تاج پہنیں گی-


Share: