بیندور17؍اکتوبر (ایس او نیوز)ایک المناک واقعے میںیہاں سے قریب گنگا ناڈو نامی مقام پر ایک خاندان کے چار افراد نے زہر کھا کر اجتماعی خود کشی کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے دو بچے ہلاک ہونے او ر والدین کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
تفصیل کے مطابق پڑوسیوں نے شنکر نارائن ہیبار کے گھر میں والدین اور 2بچوں کو ایک ہی بستر پر پڑا ہوا پایا۔ تحقیق کرنے پر ہیبار کے دونوں بچے مردہ پائے گئے جن کے نام اشوین کمار اور آئشوریہ بتائے جاتے ہیں۔ لڑکا دسویں جماعت کا طالب علم تھا جبکہ لڑکی آٹھویں جماعت میں تعلیم پارہی تھی۔ہیبار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیشے سے باورچی تھا۔ ہیبار اور اس کی بیوی مہا لکشمی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اوروہاں ان کا علاج ہورہا ہے۔اس انتہائی اقدام کی اصل وجوہات کیا ہیں اس بارے میں ابھی کوئی تفصیل حاصل نہیں ہوئی ہے۔