ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک بینک اکاؤنٹ میں ایک بار 5000روپے سے زیادہ کی رقم جمع ہوگی،5000روپے سے زیادہ کے پرانے نوٹ جمع کرانے پر ریزرو بینک نے لگایا لگام

ایک بینک اکاؤنٹ میں ایک بار 5000روپے سے زیادہ کی رقم جمع ہوگی،5000روپے سے زیادہ کے پرانے نوٹ جمع کرانے پر ریزرو بینک نے لگایا لگام

Tue, 20 Dec 2016 12:56:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریزرو بینک آف انڈیا نے آج 30؍دسمبر تک ایک بینک اکاؤنٹ میں 500اور 1000کے پرانے یا بندہوچکے نوٹوں میں5000روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرنے پر سخت لگام لگا دی ہے ۔اب 30؍دسمبر تک ایک بینک اکاؤنٹ میں پرانے نوٹوں میں صرف ایک بار ہی 5000روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرائی جا سکے گی، اس کے لیے جمع کنندہ کو بینک حکام کو اب تک پیسہ جمع نہ کرانے کی وجہ بتانی ہوگی۔ریزرو بینک نے ایک اکاؤنٹ میں 5000روپے سے زیادہ کی کل جمع پر روک لگادی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ نئی بلیک منی معافی اسکیم، وزیر اعظم غریب فلاح وبہبود اسکیم (پی ایم جی کے وائی)2016کے تحت اکاؤنٹ میں پرانے نوٹوں میں کتنی بھی رقم جمع کرائی جا سکتی ہے۔ریزرو بینک کے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ میں پرانے نوٹوں کو جمع کرنے پر کچھ لگام لگایا گیا ہے ، وہیں پی ایم جی کے وائی اسکیم کے لیے ٹیکسیشن اور سرمایہ کاری کے نظام کے تحت کتنی بھی رقم جمع کرائی جا سکتی ہے۔پی ایم جے کے وائی اسکیم کے تحت بلیک منی ہولڈر اکاؤنٹ میں غیر اعلانیہ رقم جمع کرا سکتے ہیں،اس پرانہیں50فیصدٹیکس دیناہو گا اورباقی 25فیصد رقم کوچارسال تک غیر سودی اکاؤنٹ میں جمع کراناہوگا۔


Share: