ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں علی الصبح زبردست دھند چھا جانے سے عوام حیرت زدہ - عام زندگی متاثر

اڈپی میں علی الصبح زبردست دھند چھا جانے سے عوام حیرت زدہ - عام زندگی متاثر

Thu, 23 Feb 2023 12:10:54    S.O. News Service

اڈپی، 23/ فروری (ایس او نیوز) اڈپی شہر اور مضافات کے علاوہ ضلع کے دوسرے مقامات پر آج جمعرات  علی الصبح اچانک زبردست دھند چھا جانے سے عوام حیرت زدہ رہ گئے اور صبح کے وقت کام پر نکلنے والوں کے لئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
    
حالانکہ ساحلی علاقے میں پچھلے دو تین دن سے درجہ حرارت تیزی سے اوپر کی طرف اٹھ رہا تھا مگر اچانک صبح کے اوقات میں دھند کی گہری چادر دیکھ کر لوگ تعجب میں ڈوب گئے ۔ دھند کی یہ چادر اڈپی شہر کے علاوہ منی پال ، ملپے ، کاپ اور دوسرے مقامات پر بھی  دیکھی گئی ۔ جیسے جیسے سورج ابھرنے لگا دھند میں کمی آتی  گئی اور پھر صبح 8.30 بجے کے بعد دھند پوری طرح چھٹ گئی ۔ 
 


Share: