منگلورو 18/دسمبر (ایس او نیوز)اُجیرے کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر بائک کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے بائک سوار ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام آندھرا پردیش کا رہنے والا گوپی کرشنا بتایا جاتا ہے۔جو کہ ایک انجینئرنگ طالب علم تھا۔شدید زخمی حالت میں گوپی کرشنا کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر اسے بچایا نہیں جا سکا۔اس کے ساتھ اس کا کلاس میٹ بنگلورو کا چندرا شیکھر (۱۲ سال)بھی بائک پر سوار تھا، جو کہ حادثے میں زخمی ہوگیا ہے اور اسے علاج کے لئے منگلورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔