ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکاسوپڑاصاف کیا آخری میچ میں 186رنز سے دی کراری شکست،سیریزپر3-0سے قبضہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکاسوپڑاصاف کیا آخری میچ میں 186رنز سے دی کراری شکست،سیریزپر3-0سے قبضہ

Fri, 10 Mar 2017 23:21:07    S.O. News Service

برج ٹاؤن،10مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ نے آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 186رنز سے کراری شکست دے کر 3-0سے سیریز اپنے نام کی۔انگلینڈ کی جانب سے یلیکس ہیلز نے شاندار 110اور جو روٹ نے 101کی سنچری ساز اننگز کھیلی۔انگلینڈ نے ہیلز اور جو روٹ کی سنچریوں کی مدد سے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوور میں 328رنز بن بنائے۔اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 39.2اوور میں صرف 142رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔اس طرح انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میں سب سے بڑے فرق کی جیت درج کی۔ہیلز اور روٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے 192رن کی شراکت کی جو کینسگٹن اوول میں ون ڈے میں کسی بھی وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت تھی۔ویسٹ انڈیز کو 2019عالمی کپ کے لئے خود کار طریقے کوالیفکیشن حاصل کرنے کے لئے کی درجہ بندی پوائنٹس کی ضرورت تھی اور اسے اس سیریز میں وائٹ واش سے بچنا تھا، لیکن ٹیم ایسا نہیں کر سکی، ٹیم کو کیچ چھوڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس سے روٹ کو دو بار زندگی ملی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈن نے مسلسل تیسری بار ٹاس جیتا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔تیز گیند باز ایلجاری جوزف نے چار وکٹ جھٹکے اور مخالف ٹیم کی رنز کی رفتار کو تھوڑا سست کیا جو پہلے 350رنز سے زیادہ کا اسکور بنانے کی طرف بڑھ رہی تھی۔ہولڈر نے 41رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔اس ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے تیز گیند بازوں کے خلاف ٹاپ تین وکٹ گنوا دئے، اس کے لئے جوناتھن کارٹر 46رنز سے ٹاپ اسکورر رہے۔مین آف دی سیریز کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔تیز گیند باز سٹیو فن نے دو اور لیگ اسپنر عادل راشد نے ایک وکٹ حاصل کیا۔


Share: