ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں لاری اُلٹ گئی؛ کلینر کی موقع پر موت، ڈرائیور زخمی

انکولہ میں لاری اُلٹ گئی؛ کلینر کی موقع پر موت، ڈرائیور زخمی

Tue, 03 Oct 2017 13:48:09    S.O. News Service

کاروار 3/اکتوبر (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے  انکولہ تعلقہ میں منگل صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں لاری کلینر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ لاری ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تعلقہ کے سونکاسال نیشنل ہائی وے 63 پر تیز رفتار لاری بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔

حادثے میں مرنے والے کی شناخت کلگھٹگی کے رہنے والے  شریف  (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

لاری کلگھٹگی سے انکولہ کی طرف جارہی تھی کہ انکولہ شہر کے قریب سونکاسال دیہات میں  یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے فوری بعد موقع پر پہنچی نیشنل ہائی وے پٹرولنگ پولس نے زخمی ڈرائیور کی مرہم پٹی کی اور ضروری طبی امداد فراہم کی۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

 


Share: