ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکم ٹیکس ترمیمی بل:صدر کی منظوری ملنے کے بعد نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری ہوگا۔منی بل کی وجہ سے راجیہ سبھاسے منظوری ضروری نہیں

انکم ٹیکس ترمیمی بل:صدر کی منظوری ملنے کے بعد نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری ہوگا۔منی بل کی وجہ سے راجیہ سبھاسے منظوری ضروری نہیں

Wed, 14 Dec 2016 12:30:23    S.O. News Service

نئی دہلی13دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کالے دھن کو سفید کرنے کے بابت حکومت کی نئی منصوبہ بندی اسی ہفتے نافذ کر دی جائے گی۔اس کیلئے ضروری انکم ٹیکس قانون ترمیمی بل کل یعنی بدھ کو راجیہ سبھا میں چودہ دن پورے کرنے کے بعد واپس کر دیا جائے گا۔چونکہ یہ منی بل ہے لہٰذا اسے راجیہ سبھا سے منظور کرنا ضروری نہیں ہے۔اس کے فوراََ بعدصدرکی منظوری ملنے کے بعد نئی منصوبہ بندی کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔اس میں50239 ٹیکس اور جرمانہ دیناہے۔باقی 25239 چارسال کیلئے حکومت کے پاس غریب بہبود فنڈ میں رہے گا جس پر کوئی سود نہیں ملے گا یعنی کل ٹیکس اور جرمانے کی شرح قریب 63239 تک پہنچ جاتی ہے۔باقی 25239 فوری طور پر لے سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا جائے گا کہ کالے دھن کا اعلان کس فارمیٹ میں کرنا ہے۔اس منصوبہ کے تحت اعلان ہونے والی جائیداد کے ذریعہ کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔رقم پر پراپرٹی ٹیکس، سول یا دوسرے ٹیکس قوانین کے تحت مقدمہ نہیں چلے گا لیکن فیما، منیلنڈرگ ایکٹ، نارکوٹکس اور غیر ملکی کالا دھن قانون کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔اس میں یہ بھی انتظام ہے کہ اعلان کرنے والوں کواپنی کل ذخائرکا25فیصد حکومت کی طرف سے لائی جا رہی ایک’’غربت،خاتمے کی منصوبہ بندی‘‘میں سرمایہ کاری کرنی پڑے گی۔اس میں لگائے گئے پیسے پر کوئی سود نہیں ملے گا۔ساتھ ہی اس رقم کو چار سال تک نہیں نکالا جا سکے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ جو لوگ غلط طریقے سے کمائی گئی رقم اپنے پاس 500اور1000کے پرانے نوٹ میں دبانے رکھے ہوئے تھے اور جو اس کا اعلان کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، انہیں وزیراعظم غریب بہبود کی منصوبہ بندی 2016کے تحت اس کا انکشاف کرنا ہوگا۔انہیں غیر اعلانیہ آمدنی کا 30فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ غیر اعلانیہ آمدنی پر 10فیصد جرمانہ لگے گا۔


Share: