ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اعظم خاں کے خلاف عدالت میں عرضی داخل

اعظم خاں کے خلاف عدالت میں عرضی داخل

Wed, 19 Oct 2016 11:59:21    S.O. News Service

لکھنو 18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍ آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعظم خاں کی طرف سے امبیڈکر کے مجسمہ پرکئے گئے مبینہ تبصرہ کی مخالفت میں ایک مقامی وکیل نے ان کے خلاف عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔ایڈووکیٹ جتیندر گوئل نے کل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پرمود کمار سنگھ کی عدالت میں عرضی دائر کی۔عدالت نے سماعت کی تاریخ سات نومبر طے کی ہے۔گوئل نے بتایا کہ چھ ستمبر کو ایک قومی اخبار میں شائع خبرمیں کہا گیا تھا کہ اعظم نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ امبیڈکرکامجسمہ جہاں کھڑا ہوتا ہے، اس جگہ پرتو قبضہ ہوتا ہے لیکن جہاں تک ان کی انگلی اشارہ کرتی ہے، وہاں تک کی زمین بھی قبضہ ہو جاتی ہے۔گوئل نے کہا کہ اس خبر کو پڑھ کر وہ ہلکان ہوئے اوراس وجہ سے عدالت میں اعظم خاں کے خلاف پٹیشن دائر کی۔


Share: