ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں جعلی نوٹ بنانے والے دو گرفتار

اتر پردیش میں جعلی نوٹ بنانے والے دو گرفتار

Mon, 23 Oct 2017 00:05:51    S.O. News Service

بہرائچ/ اترپردیش،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں بہرائچ کے فخر پور تھانہ حلقہ میں پولیس نے جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جگل کشور نے آج بتایا کہ ایک نوجوا ن کو فخر پور تھانہ حلقہ میں جلال پور گاؤں مارکیٹ میں دو ہزار روپے کا جعلی نوٹ چلانے کی کوشش میں پکڑا گیا اور اس کی نشاندہی پر پولیس ٹیم نے کل کامران کے میڈیکل ا سٹور اور اس کے بھائی ڈاکٹر رضوان کے گھر پر چھاپہ مارا کشور نے بتایا کہ دونوں کے پاس سے تقریبا سوا لاکھ روپے کے بنے ہوئے جعلی نوٹ اور نوٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی نوٹوں کے ساتھ پولیس نے پرنٹنگ مشین ا سکینر، نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والے جدید سافٹ ویئر ، کمپیوٹر اور ڈاکٹروں کی جعلی مہریں برآمد کی ہیں، گمان کیا جا رہا ہے کہ اس مبینہ جعلی نوٹ کے کاروبار میں کسی بڑے گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے جو ان چھوٹے کاروباری کے ذریعہ اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتے تھے ۔ 


Share: