نئی دہلی، 2؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاتما گاندھی کی 148 ویں سالگرہ پرکانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ان کی نظریات اور خیالات کی حفاظت کے لئے مہاتماگاندھی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی درخواست کی ہے ۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا: آخری سانس تک گاندھی جی کے نظریات اور خیالات کی حفاظت کریں ۔گاندھی جی کی پیدائش2 اکتوبر 1869کو پوربندر گجرات میں ہوئی ۔ مہاتما کا خطاب رابندر ناتھ ٹیگور نے دیا تھا،سبھاش چندربوس نے گاندھی جی کو ’راشٹرپتا‘ کا لقب دیا۔مہاتما گاندھی کی سالگرہ 2 اکتوبر کو دنیا میں عالمی عدم تشدد کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے بھی راج گھاٹ پہنچ کر والہانہ خراج عقیدت پیش کیا ،وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا:’’ان کے عظیم خیالات نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے‘‘ مودی نے اپنے آڈیوویڈیوکا بھی اشتراک کیاہے۔انہوں نے کہا کہ2اکتوبر کوکرہ ارض پر ایک نئے دور کی دریافت ہوئی ہے ۔وہ صرف ایک ملک کیلئے ایک شخصیت نہیں تھی ؛ بلکہ ان کے فیض سے دنیا کا ہر ایک خطہ فیضیاب ہو رہا ہے ۔ان کی شخصیت اپنے آپ میں ایک مثال ہے ۔