ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی اواے نے کلماڈی، چوٹالہ کی تقرریوں سے منسلک فیصلہ واپس لیا

آئی اواے نے کلماڈی، چوٹالہ کی تقرریوں سے منسلک فیصلہ واپس لیا

Wed, 11 Jan 2017 14:53:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) سریش کلماڈی اورابھے سنگھ چوٹالہ کو تاحیات صدر مقرر کرنے کے لیے چوطرفہ تنقید کا سامنا کرنے کے بعد انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے )کو یہ متنازعہ فیصلہ واپس لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔آئی اواے کے ایک اعلیٰ افسر نے تصدیق کی ہے کہ وزارت کھیل سے پھر منظوری حاصل کرنے اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی)کی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے کلماڈی اورچوٹالہ کی تقرریوں کو منسوخ قراردیاگیا ہے۔کلماڈی اور چوٹالہ کو27؍دسمبرکو چنئی میں آئی اواے کے سالانہ اجلاس عام کے دوران اس اعزازی عہدے پرمقررکرنے کافیصلہ کیاگیاتھالیکن آئی اواے کے اکثر ارکان نے اس کی مخالفت کی تھی جس کے بعداولمپک ایسوسی ایشن کواپنافیصلہ تبدیل کرنے کے لیے مجبورہوناپڑا۔آئی او اے کے ایک اعلیٰ افسرنے میڈیاکوبتایاکہ کلماڈی اور چوٹالہ کی تقرریوں کو منسوخ کردیاگیاہے کیونکہ سالانہ اجلاس عام کے تمام دستاویزات کوتفصیل سے دیکھنے کے بعدہمیں پتہ چلا کہ فیصلے میں تکنیکی خامی تھی۔انہوں نے کہاکہ کلماڈی اور چوٹالہ اب آئی اواے کاحصہ نہیں ہیں اور ان کا آئی اواے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔


Share: