بھٹکل12؍ٖ دسمبر(ایس او نیوز) مرڈیشور کے نیشنل اسکول میں آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے مفت سائکلیں تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کا آغاز محمد مفیض معین الدین فکو کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ماولی گرام پنچایت کی صدر محترمہ منگلا ایشور نائک نے کہا کہ طلباء حکومت کی طرف سے ملنے والی سہولیات کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے اپنی توجہ تعلیم کی طرف دیں۔ صدارتی کلمات میں مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب خطال محمد ابراہیم صاحب نے کہا کہ حکومت نے طلباء کے لئے اتنی سہولیات فراہم کی ہیں کہ اب والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہو تی ہے کہ وہ بچوں کی پڑھائی کی طرف دھیان دیں والدین بچوں کو وقت پر اسکول بھیجیں اور ان کے ہوم ورک پر دھیان دیں۔