ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قتل کرکے فرار ہونے والے پانچ میں سے دو ملزمین کو بنگلور پولس نے گولی چلا کر کیاگرفتار

قتل کرکے فرار ہونے والے پانچ میں سے دو ملزمین کو بنگلور پولس نے گولی چلا کر کیاگرفتار

Mon, 20 Feb 2023 16:24:50    S.O. News Service

بینگلور20/ فروری (ایس او نیوز) مضافاتی علاقہ ڈوڈا بلّاپور میں  کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر  دو نوجوانوں کو قتل کرکے فرار ہونے والے پانچ  ملزمین میں سے دو ملزمین  پر پولس نے فائرنگ کرکے گرفتار کرلیا، واردات اتوار کو پیش آئی۔

    بتایا جاتا ہے کہ مفرور ملزمین  ونئے اور تریمورتی پر ڈوڈابلاپور پولیس نے شہر کے مضافات میں ریلوے کراس کے پاس پاوں پر فائرنگ کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس نے ملزمین کو گرفتار کرنی کوشش کی تو ملزمین نے پولیس پر حملہ کیا اور پولیس انسپکٹر ہریش نے خود کے دفاع میں ملزمین کے پاوں پر گولی چلائی ۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ہولی کُنٹے گرام پنچایت کے سابق صدر  کا بیٹا ونئے کا تعلق کانگریس سے ہے، جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کو مقامی بی جے پی لیڈر نے  اپنی انتخابی تشہیر کے لئے  اسپاونسر کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پانچ ممبران پر مشتمل ایک گروپ نے  پرائیویٹ کمپنی کے ملازم بھرت کمار اور  پی یو سی کے طالب علم 17 سالہ  پراتیک کا  چاقو گھونپ کر قتل کردیا تھا

بنگلورو  مضافاتی  پولس اسٹیشن کے  سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملیکارجن بلڈنڈی  نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 4.15 بجے، ونئے اور اس کے دوست تریمورتی کو پولیس نے دوڈابلا پور قصبے میں ریلوے پھاٹک کے قریب ٹانگ میں گولی مار دی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ پیسے لینے آئیں گے۔ ایس پی بلڈنڈی نے آگے بتایا کہ  "انہوں نے دو کانسٹیبلوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انسپکٹر نے اپنے دفاع میں گولی چلائی،" بعد میں دونوں زخمیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اسمبلی انتخابات ختم ہونے تک سیاسی طور پر اسپانسر شدہ کھیلوں کے ٹورنامنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔


Share: