زمبابوے میں فوج نے صدر رابرٹ موگابے کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2017, 9:04 PM | عالمی خبریں |

ہرارے، 15نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں نے دارالحکومت ہرارے کے وسطی حصے میں واقع مرکزی حکومتی دفاتر، پارلیمان اور عدالتوں تک جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے۔زمبابوے کی فوج کے چیف آف اسٹاف لاجسٹکس میجر جنرل ایس بی مویو نے ملکی ٹیلی وڑن پر بتایا، ’’ہم صرف ان (موگابے) کے ارد گرد موجود مجرموں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جن کی وجہ سے ملک میں سماجی اور معاشی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔‘‘ جنرل مویو کا مزید کہنا تھا، ’’جیسے ہی ہم اپنا مشن مکمل کر لیں گے، ہمیں امید ہے کہ صورتحال معمول کی طرف لوٹ جائے گی۔‘‘روئٹرز کے مطابق فوج کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے نہ تو زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور نہ ہی ان کی اہلیہ اور صدراتی عہدے کی آئندہ ممکنہ امیدوار گریس موگابے کہیں دکھائی دیے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی پیغام منظر عام پر آیا ہے۔ موگابے گزشتہ 37 برس سے زمبابوے کے حکمران چلے آ رہے ہیں۔زمبابوے کی اپوزیشن ’’موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج‘‘ کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کو پر امن طریقے سے آئینی جمہوریت کی طرف واپس لایا جائے۔ اس کے علاوہ یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ فوجی مداخلت کا نتیجہ ’ایک مستحکم، جمہوری اور ترقی پسند قوم رکھنے والی ریاست کی شکل میں نکلے گا۔‘ایک حکومتی ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ ملکی وزیر خزانہ ایگانٹیئس چومبو کو فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔ چومبو حکمران جماعت ZANU۔PF کے رکن ہیں۔ اس جماعت کی سربراہ موگابے کی اہلیہ گریس ہیں۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد زمبابوے کے سرکاری ٹیلی وڑن پر جاری ہونے والے بیان میں ملکی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک کی صورتحال ایک اور مرحلے میں داخل ہو چکی ہے: ’’سب سے پہلے ہم قوم کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جمہوریہ زمبابوے کے عزت مآب صدر اور زمبابوے کی دفاعی افواج کے کمانڈر ان چیف کمانڈر آر جی موگابے اور ان کا خاندان محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔‘‘امریکا اور برطانیہ نے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ’’سیاسی بے یقینی‘‘ کے سبب گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔