الحدیدہ : اقوام متحدہ پر حوثیوں کی کارستانیوں سے چشم پوشی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th July 2018, 2:14 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 4جو لائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) یمن کے صوبے الحدیدہ کے لوگوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الحدیدہ کا دورہ کریں تا کہ صوبے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہو سکیں۔ گریفتھ ان دنوں صنعاء4 کا دورہ کر رہے ہیں۔

الحدیدہ کے لوگوں نے اقوام متحدہ اور اس کے ایلچی سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا تا کہ مقامی آبادی کی مشکلات ختم کی جا سکیں۔ ساتھ ہی اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ حوثیوں کے ہاتھوں الحدیدہ کے لوگوں کو درپیش قتل، گرفتاری اور جبری روپوشی کے واقعات سے چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب یمن میں عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پیر کے روز بتایا کہ اقوام متحدہ کو الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کی آزادی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی سیاسی حل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ المالکی کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کافی وقت دے چکے ہیں، انہوں نے تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر اکٹھا کرنے کے واسطے پانچ مرتبہ یمن کا دورہ کیا۔

گریفتھ صنعاء میں حوثی قیادت سے ملاقات کر رہے ہیں جس کے دوران وہ الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ سے انخلاء4 کا موضوع زیر بحث لائیں گے۔ یہ یمن کی حکومت اور عرب اتحاد کا دو ٹوک مطالبہ بھی ہے۔

ادھر بین الاقوامی تنظیم صلیبِ احمر نے یمن میں دوبارہ کام شروع کرنے اور صحت کے شعبے میں انسانی امدادات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس کے کارکنان نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران الحدیدہ شہر اور دو ضلعوں الحوک اور المراوعہ میں سات ہزار سے زیادہ بے گھر افراد کو امداد پیش کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں صلیب احمر نے اعلان کیا تھا کہ سلسلہ وار حادثات اور دھمکیوں کے سبب اْس نے یمن میں کام کرنے والے اپنے 71 کارکنان کو واپس بلا لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔