یمن سے راکٹ حملوں میں سعودی بجلی گھر تباہ

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 3:38 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،27اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں باغیوں کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں بجلی کا مرکزی سپلائی سینٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔ نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن علی بن عمیر الشھرانی نے بتایا کہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دن کے 12بج کر 40منٹ پر یمن سے راکٹ حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں علاقے میں بجلی سپلائی کرنے والے مقامی بجلی گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتش زدگی سے کئی ٹرانسفارمر جل کر خاکستر ہوگئے اور علاقے کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی تاہم شہری دفاع کے عملے نے فوری امدادی آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا تھا۔سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق راکٹ حملوں سے بجلی گھر کونقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔حکام نے بجلی کی بحالی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام شروع کردیا ہے۔ توقع ہے کہ آج دن کو بجلی بحال کردی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔