علی صالح کی لاش اور اْن کے بیٹوں کی رہائی جنیوا مذاکرات میں اولین ترجیح: یمنی صدر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 1:31 PM | عالمی خبریں |

دبئی6ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق صدر عبدربہ منصور ہادی نے جنیوا مذاکرات میں یمن کی قانونی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وفد کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ صدر نے زور دیا ہے کہ مذاکرات میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی لاش کی واپسی، اْن کے بیٹوں اور کانگریس پارٹی کے رہ نماؤں کی رہائی اور تمام قیدی اور گرفتار بنائے جانے والے سیاسی رہ نماؤں، صحافیوں اور کارکنان کی آزادی کے معاملات کو سرِ فہرست رکھا جائے۔

منگل کی شب اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں الاریانی نے واضح کیا کہ صدر ہادی کی ہدایات ایک اہم پیغام ہیں۔ ان کے اس موقف کو نیک نیتی پر مبنی عمل سمجھا جانا چاہیے تا کہ ماضی کا صفحہ پلٹ کر مستقبل کی جانب آگے بڑھا جائے اور ریاست کی بحالی اور عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن ہو سکے۔

جنیوا میں جمعرات کے روز سے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمن کے تنازع کے فریقوں کے بیچ مشاورت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک میں 2014ء4 سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے حوالے سے مفاہمت کی کوشش ہے۔

اقوام متحدہ نے 13 جون کو یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے آپریشن کے بعد امن بات چیت کے دوبارہ آغاز کی کوششیں شروع کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔