وزیراعلیٰ بنتے ہی یدی یورپا نے کسانوں کو دیا تحفہ، ایک لاکھ تک قرض معاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 8:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک کی کمان ملتے ہی وزیراعلیٰ یدی یورپا ایکشن موڈ میں نظرآرہے ہیں۔ حلف برداری کے بعد وہ سیدھے اسمبلی پہنچے اور وہاں کابینہ کی میٹنگ کی۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے کسانوں کے ایک لاکھ روپئے تک کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔

بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کسانوں کے قرض معافی کی بات کہی تھی۔ حلف لیتے ہوئے یدی یورپا کے کندوں پر پڑی ہری شال بی جے پی کی کسانوں کے لئے پابند عہد ہونے کی یاد دلارہی تھی۔ یدی یورپا نے یہاں بھگوان کے ساتھ کسانوں کو گواہ مانتے ہی وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کندھے پر ہرے رنگ کا ایک شال ڈال رکھا تھا، جو کسانوں کو لے کر پابند عہد ہونے کا ایک اشارہ تھا۔

یدی پوریا نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اپنے پہلے کانفرنس میں کسانوں کے ایک لاکھ روپئے تک کے قرض معاف کرنے کا جلد ہی اعلان کرنے کا وعدہ کیا۔ یدی یورپا نے اس اعلان کے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی کا ساتھ دینے والے کرناٹک اور خاص کر ایس سی ایس ٹی طبقے کے لوگوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے تیسری بار وزیراعلیٰ بنانے کے لئے لوگوں کا شکریہ۔

اس سے قبل گورنر وجوبالا بھائی نے بی ایس یدی یورپا کو کرناٹک کے کے 23 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ یہاں دیکھنے والی بات یہ بھی تھی کہ یدی یورپا کے ساتھ کسی دیگر لیڈر نے فی الحال وزارت کا حلف نہیں لیا ہے۔

دوسری جانب گورنر وجو بالا کے اس فیصلے کے خلاف غلام نبی آزاد، اشوک گہلوت اور سابق وزیراعلیٰ سدارمیا سمیت کانگریس ممبران اور لیڈران نے اسمبلی کے باہر مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج کو دیکھتے ہوئے شہر میں سیکورٹی انتظامات کو برقرار رکھنے کے لئے 16000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔

کرناٹک اسمبلی کے بعد کانگرنس کے احتجاجی مظاہرہ میں جے ڈی ایس بھی شامل ہوئی۔ پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا نے احتجاج کررہے تمام ممبران اسمبلی کو کالی پٹیاں باندھیں۔

اس سے قبل یدی یورپا کے حلف برداری تقریب کو روکنے کے لئے کانگریس اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) نے سپریم کورٹ میں بدھ کی رات عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت نے بدھ کی دیر رات سماعت کی۔ تقریباً 3:30 بجے تک چلی اس تاریخی سماعت میں سپریم کورٹ نے یدی یورپا کی حلف برداری تقریپ پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ اس معاملے کی سماعت اب جمعہ کو صبح 10:30 بجے ہوگی، جس میں عدالت نے بی جے پی سے گورنر کو دیئے گئے خط کو بھی طلب کیا ہے۔ وہیں کانگریس اور جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی کی فہرست لانے کو کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔