ٹرمپ پر خاتون کی طرف سے ہتک عزت کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 18th January 2017, 6:23 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت سنبھالنے سے دو روز قبل ہی ایک خاتون نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔گزشتہ سال صدارتی انتخاب سے قبل مختلف اوقات میں لگ بھگ ایک درجن خواتین کی طرف سے ٹرمپ پر ان کے ساتھ غیر مناسب جنسی رجحان" اپنانے کا الزامات عائد کیے گئے تھے جنہیں ٹرمپ نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ہتک عزت کا دعویٰ ان ہی خواتین میں سے ایک سمر زیرووس نے دائر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرمپ کی طرف سے ان کے الزامات کو جس تحقیر آمیز انداز میں مسترد کیا گیا وہ ان کے لیے جذبانی اور معاشی نقصان کا باعث بنا۔زیرووس، ٹرمپ کے ایک ٹی وی ریئلیٹی شو ’’اپرنٹس‘‘میں شریک رہ چکی ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ نے ان کی مرضی کے خلاف جنسی طور پر پیش دستی کی تھی۔ٹرمپ کی ترجمان ہوپ ہکس نے ان الزامات کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مضحکہ خیز کہانی میں کوئی صداقت نہیں۔

ٹرمپ پر جب مختلف خواتین نے الزامات عائد کیے تھے تو انھوں نے نہ صرف ٹوئٹر بلکہ اپنی انتخابی ریلیوں میں بھی ان الزامات کو مسترد کیا۔ انھیں مسترد کرتے ہوئے اس وقت کے ریپبلکن صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ یہ من گھڑت کہانیاں صرف شہرت حاصل کرنے یا ان کی سیاسی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ہتک عزت کے دعوے میں کہا گیا کہ زیرووس کے الزامات پر ٹرمپ نے شارلٹ میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ یہ کوئی مشکل نہیں کہ آپ ایسے کچھ لوگ ڈھونڈ لیں جو ذاتی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات لگائیں، یا پھر ان کا مقاصد معاشی اور سیاسی بھی ہو سکتے ہیں۔زیرووس کا موقف ہے کہ ٹرمپ کے ان ہتک آمیز بیانات سے ان کی ساکھ اور وقار مجروح ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔