خاتون پر چیتے کے حملے کے خوفناک لمحات;چڑیا گھر کے محافظ نے خاتون کو چیتے کے جبڑوں سے بچالیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 6:51 PM | عالمی خبریں |

لندن،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خون خوار جنگلی جانوروں سے ’چھیڑ چھاڑ کرنا یا بغیر حفاظتی انتظامات کے ان کے قریب جانا اپنی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ چین میں فوٹو گرافی کی شوقین ایک خاتون سیاح نے بھی ایک چڑیا گھر میں چیتے کے قریب جا کراس کی تصویر بنانے کی کوشش کی۔ موقع پرموجود محافظ نے چیتے کا چارہ بنتے بنتے خاتون کو بچالیا۔برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر اس واقعے کی فوٹیج پوسٹ کی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون چڑیا گھر میں ایک چیتے کے قریب جانے کوشش کررہی ہے۔ اس نے ہاتھ میں موبائل فون اور کیمرہ بھی تھام رکھا اور وہ چیتے کی تصاویر اتارنے کی کوشش کررہی ہے۔
اسی اثناء میں چیتا پہلے آہستہ آہستہ اس کی طرف بڑھتا ہے اور پھر یک دم خاتون پر جھپٹ پڑتا ہے۔ خوش قستمی سے خاتون سیاح کی گردن چیتے کے جبڑوں میں آنے سے بچ جاتی ہے۔ موقع پر موجود ایک محافظ ڈنڈے مار کر چیتے کو پیچھے ہٹا اور خاتون کو اس کے چنگل سے چھڑاتا ہے۔’ڈیلی میل‘ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقا کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا۔ چیتے کے حملے کا شکار ہونے والی خاتون کی شناخت ’بیگی لیو‘ کے نام سے کی گئی ہے جوخون خوار جانور کے حملے میں بال بال محفوظ رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔