یمنی باغیوں کی حج سیزن تاراج کرنے کی ناپاک سازش ناکام بنا دی گئی;مکہ مکرمہ پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سعودی ائر ڈیفنس نے فضا میں تباہ کر دیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2017, 7:58 PM | عالمی خبریں |

ریاض،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورس نے یمن سے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر داغا گیا بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل  فضاء میں تباہ کرکے شہر کو تباہی سے بچا لیا۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے ایک بیلسٹک میزائل مکہ معظمہ کی طرف داغا گیا تھا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے اسے فضاء ہی میں تباہ کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران نواز حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر یہ بیلسٹک میزائل حملہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب شہر میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگرانی نہ ہونے کے باعث باغیوں کو الحدیدہ بندرگاہ سے بیلسٹک میزائل اور دیگر بھاری ہتھیار پہنچائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ باغی امدادی سامان اور اشیائے ضروریہ کے سامان کے ٹرکوں کے لیے جاری کردہ اجازت ناموں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
ایئر ڈیفنس فورسز نے حوثی باغیوں کے اس میزائل کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کیا ہے اور اس کے ٹکڑے ایک بے آباد علاقے میں گرے ہیں۔دریں اثناء عرب اتحاد کے ایک لڑاکا طیارے نے یمن میں میزائل چھوڑنے کے پیڈ کو بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ یہ ایک سال سے کم عرصے میں مکہ مکرمہ پر باغیوں کا دوسرا ناکام بیلسٹک میزائل حملہ ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر میں یمنی باغیوں نے مکہ مکرمہ کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے فضاء ہی میں تباہ کردیا گیا تھا۔جمعہ کو علی الصباح اتحادی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعاء سمیت ملک کے مختلف مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ بمباری میں مشرقی صنعاء میں صرف کے مقام پر نیشنل سیکیورٹی کیمپ، فضائیہ کالج اور 22 مئی ملٹری انڈسٹری آڈی ٹوریم کو نشانہ بنایا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔