بنگلورو میں پی ایف آئی کا عظیم الشان کانفرنس ؛مسلمانوں، دلتوں اور پچھڑے طبقات کو متحدہوکر فرقہ پرستوں کی شکست یقینی بنانے گناناپرکاش کا مشورہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2017, 8:40 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ظبنگلورو،15/اکتوبر(ایس او نیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے زیر اہتمام اتوار کو بنگلورو کے پیلیس  گراؤنڈ میں ’’ہمیں بھی کچھ کہناہے‘‘ کے مرکزی موضوع پر عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام کیاگیا، جس میں ریاست  کے گوشہ گوشہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ پروگرام میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت نے حکومت کو متنبہ کرایا کہ اس ادارہ کے ساتھ لاکھوں لوگ کھڑے ہیں اور ایسی تنظیم پر پابندی عائد کرنے کے تعلق سے سنگھ پریوار کے تنظیموں  کے مطالبہ کو قبول کرنا  آسان نہیں ہوگا۔  پروگرام میں دیکھنے والی یہ رہی کہ پیلیس گرائونڈ کچاکچ بھرا ہوا تھا اور جدھر بھی نظر دوڑانے پر لوگوں کا ٹھاٹھیں   مارتا ہوا سمندر نظر آرہا تھا، حیرت کی بات یہ رہی کہ پروگرام کے اختتام کے   قریب ایک گھنٹہ پہلے  جب موسلادھار بارش شروع ہوئی تو لوگ اپنی جگہوں  سے ٹس سے مس نہیں ہوئے اور بارش سے بچنے کے لئے اپنی کرسیوں کو ہی چھتری بناکر کھڑے نظر آگئے۔

مہمانان کے خطاب سے قبل پی ایف آئی کی جانب سے عوام میں  بیداری پیداکرنے حالات حاضرہ کے تناظر میں اسٹریٹ پلے پیش کیا گیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

پی ایف آئی کے قومی صدر ای ابوبکر نے کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمانوں، دلتوں اور کمزور طبقات کے درمیان تشدد کو بڑھاوا دینے کے لئے فرقہ پرست طاقتیں جو حربے استعمال کرنے لگی ہیں انہیں اس میں ہرگز کامیابی ملنے والی نہیں ہے اور یہ فرقہ پرست جماعتیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ فرقہ پرست فسطائیت ہے۔ اس لئے ملک کے تمام ذمہ دار شہریوں اور طبقات پر یہ لازم ہے کہ وہ ملک کو فسطائیت کے شکنجوں سے محفوظ رکھنے کے لئے متحدہ طورپر قدم بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست فسطائی طاقتیں اور ان کی ماتحت کام کررہی این آئی اے جیسی ایجنسیاں اور اقلیتوں کے تئیں تعصب رکھنے والے چند میڈیا گھرانوں کے ذریعہ پی ایف آئی کی سرگرمیوں کو روکنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کی کوششوں میں لگے  ہیں۔ لیکن تنظیم جمہوری و قانونی طریقوں سے مقابلہ کرتے آرہی ہے اور اس میں کامیابی بھی مل رہی ہے۔ پی ایف آئی کو دہشت پسند تنظیم قراردینے کی فرقہ پرست جماعتوں کے الزام پر ای ابوبکر نے کہاکہ ان کی تنظیم ہمیشہ سے مظلومین کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنے اور انہیں خوشحال زندگی گزارنے کے راستے  ہموار کرنے کی کوشش اور جدوجہد کرتی آرہی ہے۔ اس کو آخری سانس تک جاری رکھی جائے گی۔ گوری لنکیش کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی نمناک آنکھوں سے ای ابوبکر نے کہاکہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں میں ساتھ دینے والی گوری لنکیش کا خون رائیگاں ہونے نہیں دیا جائے گا۔ پی ایف آئی فرقہ پرستوں کے منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے میدان میں اترے گی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں میسور کے گنانا پرکاش سوامی جی نے کہاکہ ملک کو فسطائی طاقتوں کے چنگل سے آزاد کرنے اور فرقہ پرست جماعتوں کے ہندوتوا ایجنڈے کو ناکام کرنے کے لئے مسلمان، دلت اور پچھڑے طبقات کو متحد ہونے کی ٖضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر مذکورہ طبقات متحد ہوجائیں تو ملک میں تبدیلی اور 2019ء میں فرقہ پرست طاقتوں کا زوال یقینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مذکورہ طبقات فرقہ پرست جماعتوں کو سبق سکھائیں تو لال قلعہ پر راج ان کا ہوگا۔

ٹیپوسلطان شہیدؒ کو ملک کی آزادی کے اولین مرد مجاہد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ملک اگر آزاد ہوا ہے تو یہ  ٹیپو سلطان جیسے سکیولر حکمران کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ لیکن افسوس کے نریندرمودی کی زیر قیادت فرقہ پرست حکومت اس ملک میں امن وسلامتی کی فضاء کو عام کرنے کی بجائے قتل اور ظلم کو بڑھاوا دینے میں دلچسپی دکھارہی ہے۔ اپنے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی زبانوں کو گولیوں سے ختم کیاجارہاہے۔ انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ مودی کی یہ بربریت زیادہ دنوں تک چلنے والی نہیں ہے۔ اگر اس کو ختم کرنا ہے تو دلتوں اور پچھڑے طبقات کو ایک پلاٹ فارم پر آنے کی اشد ضرورت ہے۔ سوامی جی نے کہاکہ ہندوستان کو خونخوار قاتلوں کے پنجہ استبداد میں جانے کا خدشہ لاحق ہوگیاہے۔ بیلوں کو ذبح کرنے والوں کو قید کیا جارہاہے اور انسانوں کوقتل کررہے افراد کی عزت افزائی ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک بیلوں کا نہیں بلکہ انسانوں  کاہے۔ دلت مسلمان اور پسماندہ طبقات کو اپنے اندر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی نے پہلے کانگریس مکت بھارت کا نعرہ دیا۔ وہ دن دور نہیں جب بی جے پی یہ کہنے لگی کہ مسلم، جین اور بودھ مکت بھارت ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے ملک کے اولین مرد مجاہد حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے مجسمہ کو دہلی کے لال قلعہ کے اوپر ہونا چاہئے تھا۔ ٹیپو سلطان نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی اولاد کو رہن رکھ دیا تھا۔ مزید کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے مہاتما گاندھی، سبھاش چندربوس، بھگت سنگھ کو دی جانے والی عزت ٹیپو سلطان کو دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آج امیت شاہ اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے ملک کو رہن رکھنے پر آمادہ نظر آرہے ہیں، انہوں نے اس کی سخت مذمت کی۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو ملکی سطح کی ایک عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے سوامی گنانا پرکاش نے کہاکہ یہ تنظیم دہشت گرد سرگرمیوں کو بڑھانے والی تنظیم نہیں ہے۔ بلکہ سماج کے مظلوم افراد کو ان کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم ہے۔ اس کو مزید طاقتور بنانے کی انہوں نے آواز دی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی سکریٹری مولانامحمد عمرین معروف رحمانی نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں پی ایف آئی پر شکنجہ کسنے کی کوشش کررہی ہیں۔ لیکن اس میں کامیابی ہرگز ملنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور پی ایف آئی کو مزید طاقتور بنانے کے لئے ہر ایک کا تعاون بھی ضروری ہے۔

کرناٹک مائنارٹی کمیشن کے چیرمین نصیر احمد نے کہاکہ پی ایف آئی نے ہمیشہ مصیبت زدہ اور پریشان حال افرا دکی مدد کے لئے پہل کی ہے،اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلی کرنے والی تنظیم ہے۔ایسی تنظیم کیلئے متحدہ طورپر بھر پور تعاون ضروری ہے۔انہوں نے انصاف اور حق کے لئے دور اندیشی سے کام کرنے پر زور دیا۔ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک کو آزادی قربانیوں سے ہی ملی تھی،اور آئندہ ترقی بھی قربانیوں سے ہی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ قومی تفتیشی ایجنسی مرکزی حکومت کے  ایجنٹ کے طورپر کام کرنے لگی ہے۔اس کے علاوہ کچھ میڈیا والے بھی پی ایف آئی کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر پابندی عائدکرنے کی مانگ کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سلگتے مسائل پر بحث ومباحثہ کرنے کے بجائے اذان،برقع اور گائے پر بحث ومباحثہ کے ذریعہ اپنی ٹی آر پی بڑھانے  میں دلچسپی دکھارہاہے۔

سابق ریاستی وزیر بی ٹی للیتا نائک نے کہاکہ ملک میں یکجہتی اور بھائی چارہ کو بڑھاوا دینے میں پی ایف آئی اہم رول اداکرتے آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ شروع ہی سے اس تنظیم سے جڑی ہوئی ہیں۔کبھی بھی انہوں نے مخالف سرگرمیوں کو کرتے ہوئے نہیں دیکھاہے۔اس موقع پر انہوں نے گزارش کی کہ سینئر صحافی گوری لنکیش کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے متحدہ طورپر کام کریں۔ پی ایف آئی کے سابق چیرمین کے ایم شریف نے کہاکہ ملک کی آزادی کے بعد سے ملک میں اس طرح کا ماحول کبھی نہیں دیکھا گیا۔ فرقہ پرست جماعتیں ملک میں ہندوتوا کو بڑھاوا دینے کی کوشش کرنے لگی ہیں۔ اس مقصد سے ملک کے مسلمانوں کو دہشت گرد قراردینے لگی ہیں۔ لیکن پی ایف آئی ان فرقہ پرست طاقتوں کے عزائم میں کامیاب ہونے ہرگزنہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم تنظیموں کو بلاوجہ نشانہ بنانے کے حربے استعمال ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایف آئی پر دہشت گرد سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے، لوجہاد، آئی ایس آئی ایس  کے لئے کارکنان کو فراہم کرنے کے جوالزامات لگائے گئے تھے۔ اس میں بھی فرقہ پرست جماعتوں کو ناکامی ہوئی ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد مقصود عمران رشادی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں پی ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری یاسر حسین نے استقبالیہ تقریر کی اور کہاکہ اس ملک کے مفادات کی خاطر جو آواز اٹھائی جاتی ہے۔ اس کو فرقہ پرست طاقتیں ختم کرنے کیلئے جان توڑ کوششیں کرنے لگی ہیں۔ اس لئے ملک کی سکیولر ذہنیت رکھنے والے افراد کو متحد ہوکر ان فرقہ پرست جماعتوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مہمانوں کا تعارف کرایا اور خیرمقدم کیا۔ جناب ابراہیم نفیس نے نظم پیش کی۔  سابق وزیراعظم دیوے گوڈا، امیرشریعت کرناٹک مولانا محمدصغیر احمد خان رشادی، مشہور و معروف صحافی عزیز برنی ، چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان ،  اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز  پروگرام میں کچھ وجوہات کی بناء پر   شرکت نہیں کرپائے۔ البتہ کچھ اہم شخصیات نے اپنے پیغامات  روانہ کئے تھے اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا تھا، جسے  پڑھ کر سنایا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پی ایف آئی کے ریاستی صدر محمد ثاقب نے کی۔ پورا پروگرام ساحل آن لائن  کے یو ٹیوب چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔

پی ایف آئی کے عظیم الشان سیمینار کی وڈیو ریکارڈنگ ذیل میں دی جارہی ہے۔۔۔ قارئین سے درخواست ہے کہ ساحل آن لائن کے اس یوٹیوب چینل کو پہلی فرصت میں سبسکرائب کریں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔