ولی عہد خاشقجی کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں: امریکی اراکینِ کانگریس

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 24th October 2018, 12:34 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن24اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کو مقتول صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت کے آپریشن کا پیشگی طور پر علم تھا۔اْنہوں نے آج اتوار کے روز امریکی ٹیلی ویڑن فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث سعودی اہلکاروں نے اپنے فرائض اور اختیارات سے تجاوز کیا اور اْنہوں نے خشوگی کو ہلاک کر کے سنگین غلطی کی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی خفیہ ایجنسی کے سینئر اہلکاروں کو بھی اس آپریشن کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ سعودی عرب نے 18 اہلکاروں کو اس واقعے کے نتیجے میں حراست میں لیا ہے جبکہ پانچ سینئر اہلکاروں کو برخواست کر دیا ہے۔اْدھر اگرچہ امریکی صدر نے سعودی حکومت کی وضاحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، امریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں رپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کانگریس نے اتوار کے روز اس الزام کو دہرایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جمال خشوگی کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔ٹینیسی سے رپبلکن سنیٹر باب کورکر نے کہا ہے کہ اگر شہزادہ محمد بن سلمان نے ہی خشوگی کو قتل کروایا ہے تو اْنہوں نے اپنی حد پار کر دی ہے اور اس اقدام کی سزا اورقیمت چکانا ہو گی۔ اْنہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دے رہے ہیں۔ تاہم اْن کا خیال ہے کہ یہ قتل اْنہوں نے ہی کروایا ہے۔باب کورکر امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور وہ اْن چار سینیٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے خشوگی کے قتل کے سلسلے میں 33 سالہ سعودی ولی عہد کو ذمہ دار خیال کیا ہے۔ بقیہ تین سینیٹرز میں سے کینٹکی سے رپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے بھی کہا ہے کہ اْنہیں اس بات کا یقین ہے کہ سعودی ولی عہد اس قتل میں ملوث ہیں۔ڈیوکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈک ڈربن نے بھی کہا ہے کہ اس قتل کے اشارے سعودی ولی عہد کی طرف جاتے دکھائی دیتے ہیں۔

ترکی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ اْن کے پاس ایک ایسی ا?ڈیو ریکارڈنگ موجود ہے کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمال خشوگی کو سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کر کے اْن کی لاش کے ٹکڑے کر دئے گئے۔سعودی ولی عہد اور بادشاہ دونوں نے ابتدائی طور پر سعودی قیادت کے ناقدین میں شمار کئے جانے والے معروف صحافی خشوگی کے قتل سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بعد میں سعودی حکام نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ خشوگی قونصل خانے میں ہونے والے جھگڑے اور ہاتھاپائی کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے سعودی وضاحت پر یقین کرنے کے بجائے سعودی ولی عہد کی قیادت کے بارے میں سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد پہلے بھی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات اختیار کرتے رہے ہیں۔ وہ اس سلسلے میں گزشتہ برس سعودی شاہی خاندان کے متعدد ارکان اور دیگر نمایاں شخصیات کو بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے حراست میں لئے جانے کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ اقدام ولی عہد کی طرف سے اپنی طاقت کو مستحکم کرنے کیلئے تھا۔نارتھ کیرولائنا سے رپبلکن سینیٹر ٹام ٹیلس نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اگر ا?زادانہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان اس قتل میں کسی بھی اعتبار سے ملوث تھے تو پھر امریکہ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔سعودی وزیر خارجہ نے ا?ج اتوار کے روز کہا ہے کہ اْنہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ خشوگی کی لاش کہاں ہے اور اْنہوں نے وہ ا?ڈیو ریکارڈنگ بھی نہیں سنی ہے جس کا دعویٰ ترکی کے حکام کرتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کے اس بیان سے فوراً پہلے ترکی کیسعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کو مقتول صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت کے آپریشن کا پیشگی طور پر علم تھا۔اْنہوں نے آج اتوار کے روز امریکی ٹیلی ویڑن فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث سعودی اہلکاروں نے اپنے فرائض اور اختیارات سے تجاوز کیا اور اْنہوں نے خشوگی کو ہلاک کر کے سنگین غلطی کی ہے۔سعودی وزیر خارجہ الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی خفیہ ایجنسی کے سینئر اہلکاروں کو بھی اس ا?پریشن کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ سعودی عرب نے 18 اہلکاروں کو اس واقعے کے نتیجے میں حراست میں لیا ہے جبکہ پانچ سینئر اہلکاروں کو برخواست کر دیا ہے۔اْدھر اگرچہ امریکی صدر نے سعودی حکومت کی وضاحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، امریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں رپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کانگریس نے اتوار کے روز اس الزام کو دہرایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جمال خشوگی کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔ٹینیسی سے رپبلکن سنیٹر باب کورکر نے کہا ہے کہ اگر شہزادہ محمد بن سلمان نے ہی خشوگی کو قتل کروایا ہے تو اْنہوں نے اپنی حد پار کر دی ہے اور اس اقدام کی سزا اورقیمت چکانا ہو گی۔ اْنہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دے رہے ہیں۔ تاہم اْن کا خیال ہے کہ یہ قتل اْنہوں نے ہی کروایا ہے۔باب کورکر امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور وہ اْن چار سینیٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے خشوگی کے قتل کے سلسلے میں 33 سالہ سعودی ولی عہد کو ذمہ دار خیال کیا ہے۔ بقیہ تین سینیٹرز میں سے کینٹکی سے رپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے بھی کہا ہے کہ اْنہیں اس بات کا یقین ہے کہ سعودی ولی عہد اس قتل میں ملوث ہیں۔ڈیوکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈک ڈربن نے بھی کہا ہے کہ اس قتل کے اشارے سعودی ولی عہد کی طرف جاتے دکھائی دیتے ہیں۔ترکی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ اْن کے پاس ایک ایسی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمال خشوگی کو سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کر کے اْن کی لاش کے ٹکڑے کر دئے گئے۔

سعودی ولی عہد اور بادشاہ دونوں نے ابتدائی طور پر سعودی قیادت کے ناقدین میں شمار کئے جانے والے معروف صحافی خشوگی کے قتل سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بعد میں سعودی حکام نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ خشوگی قونصل خانے میں ہونے والے جھگڑے اور ہاتھاپائی کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے سعودی وضاحت پر یقین کرنے کے بجائے سعودی ولی عہد کی قیادت کے بارے میں سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد پہلے بھی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات اختیار کرتے رہے ہیں۔ وہ اس سلسلے میں گزشتہ برس سعودی شاہی خاندان کے متعدد ارکان اور دیگر نمایاں شخصیات کو بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے حراست میں لئے جانے کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ اقدام ولی عہد کی طرف سے اپنی طاقت کو مستحکم کرنے کیلئے تھا۔نارتھ کیرولائنا سے رپبلکن سینیٹر ٹام ٹیلس نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اگر ا?زادانہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان اس قتل میں کسی بھی اعتبار سے ملوث تھے تو پھر امریکہ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔سعودی وزیر خارجہ نے ا?ج اتوار کے روز کہا ہے کہ اْنہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ خشوگی کی لاش کہاں ہے اور اْنہوں نے وہ ا?ڈیو ریکارڈنگ بھی نہیں سنی ہے جس کا دعویٰ ترکی کے حکام کرتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کے اس بیان سے فوراً پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اْن کی حکومت جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائے گی۔ تجزیہ کار اس خیال کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان تفصیلات کے سامنے ا?نے سے خشوگی کی قتل کے سلسلے میں سعودی حکام کے مؤقف کی مکمل طور پر نفی ہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔